عوام میں اشیائے خرونوش کی تقیسم سیاست نہیں عوامی رابطہ مہم ہے، احمد بلوچ

رہنما جماعت اسلامی سلمان بلوچ کے صاحب زادے کا کہنا ہے لوگوں کے درمیان مختلف اشیاء کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہتا ہے اس مرتبہ تربوز کا سیزن تھا اس لیے عوام میں تربوز تقسیم کردیئے۔

ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ کی اپنے حلقہ پی پی 160 میں تربوز تقسیم کرنے کی حالیہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں جس پر سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا، کسی نے احمد سلمان کی تربوز تقسیم کرنے کی مہم کو سراہا تو کسی نے اس کو تنقیدی انداز سے مزاح کا رنگ دیا۔

احمد سلمان بلوچ ماضی میں ایسی مہم چلا چکے ہیں جس سے وہ اپنے حلقے کے لوگوں سے ملتے ہیں ان مختلف انداز سے اشیاء خرونوش تقسیم کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور کی دو بہنیں محنت و عظمت کی بہترین مثال

ترکی میں رمضان المبارک مذہبی اور روایتی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے

احمد سلمان بلوچ کے نزدیک یہ سیاست نہیں عوامی رابطوں کا سلسلہ اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ان کی خدمت کا ایک منفرد انداز ہے۔

نیوز 360 سے خصوصی گفتگو میں ڈپٹی سیکرٹری لاہور جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ رہتا ہوں ان سے بات کرکے ان کے مسائل بھی سنتا ہوں اور ان کو پورا کرنے کیلئے اپنی کوششیں کرتا رہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا جیسے ماضی میں جب ٹماٹر کی شوٹیج ہوئی تو حلقے کے لوگوں کو ٹماٹر تقسیم کیے، پیٹرول کے مہنگے داموں کے پیش نظر پیٹرول تقسیم کیا۔ گیس کی بندش پر مل کر حلقے کے لوگوں کے ساتھ ناشتہ پارٹی کی اور یہ سب سیاسی سرگرمیاں میرے لئے عوامی خدمت کی طرح ہے۔

احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا اب گرمی اور مہنگائی کے پیش نظر عوام کو تربوز تقسیم کیے اور وہ وائرل ہوگیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں سوشل میڈیا میں بہت سی میم بن رہی ہے جو لوگ تنقید کر رہے ہیں وہ اپنے انداز میں دیکھ رہے ہیں اور جو سراہا رہے ہیں وہ شاید میرے مقصد اور خدمت کی سیاست کو سمجھ گئے ہیں۔

احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ آئندہ پھلوں کے بادشاہ آم کا سیزن آرہا ہے آئندہ مہم میں حلقے کے لوگوں کو میٹھے آم تقسیم کیے جائے گے اور خصوصی منگو پارٹی بھی ہوگئی۔

موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ ایک دوسرے پر تنقید کرنے والے ایک ساتھ ہیں اب ملک کی سیاسی صورتحال عدم استحکام ہورہی ہے اور عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ بڑھ رہا ہے حکومت کو عوام کو ریلیف دینا چاہیے ورنہ جیسے یہ کہتے تھے الیکشن کروائے جائیں تو الیکشن کروا دیئے جائیں۔

متعلقہ تحاریر