انڈین اداکار ٹائیگر شروف بریک ڈانسر سبحان سہیل کے فین ہو گئے

ٹائیگر شروف کی جانب سے سبحاب سہیل کو سراہے جانے اور ملاقات کی خواہش کا اظہار کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

صوبہ بلوچستان کے جنوب مغربی علاقے تربت میں بریک ڈانس کی پہچان 10 سالہ بچے سبحان سہیل سے انڈین فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور ڈانسر ٹائیکر شروف نے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

سبحان سہیل کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی  ویڈیو پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ٹائیگر شروف نے کہا ہے کہ وہ ایک دن ضرور اس بچے سے ملنا پسند کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

مہوش اعجاز پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی خامیوں پر پھٹ پڑیں

اسپاٹیفائی کا گلوکارہ حدیقہ کیانی کو منفرد انداز میں خراج تحسین

بین الاقوامی جریدے رائٹر سے منسلک معروف صحافی مہرین زہرہ ملک نے گذشتہ دنوں سبحان سہیل کی ڈانس ویڈیو اور انٹرویو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا تھا جس نے چاروں جانب شور برپا کردیا تھا۔

بلوچستان میں بریک ڈانس کی پہچان سبحان سہیل کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن میں ہی ڈانس کرنے کا شوق تھا، میرے ابو اور میری امی نے مجھے حوصلہ دیا۔

سبحان سہیل کا کہنا ہے مجھے مائیکل جیکسن کا ڈانس پسند ہے اور میں چاہتا ہوں کہ میں آگے چل کر مائیکل جیکسن کی طرح ڈانس کروں۔

سبحان سہیل کے والد کا کہنا ہے کہ جب سبحان کا ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوا تو مجھے انتہائی خوشی ہوئی ، سبحان گھر پر ٹی وی پر ویڈیو دیکھتا تھا ، وہیں سے اس کو ڈانس کرنے کا شوق پیدا ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ٹائیگر شروف کا فلم دیکھتا تھا اور کہتا تھا کہ میں ٹائیگر شروف بنوں گا۔

سبحان سہیل کے اسکول کی پرنسپل مومل ثاقب بلوچ کا کہنا ہے سبحان سہیل کو ڈانس کرتا دیکھ کر تمام اساتذہ کو بہت خوشی ہوئی ، جب انٹرنیٹ پر سبحان کی ویڈیو وائرل ہوئی تو علاقے کے لوگوں نے سبحان کو بہت سارے گفٹس دیئے ، اس کی حوصلہ افزائی کی۔

متعلقہ تحاریر