پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ

رواں برس 22 مارچ کو پاک فضائیہ کا تربیت طیارہ پشاور کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں دو پائلٹ شہید ہو گئے تھے۔

پاکستان ایئر فورس کا تربیتی طیارہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تاہم حادثہ میں پائلٹ محفوظ رہے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے تربیتی مشن کے دوران میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد انتظامیہ پلان دے ، تحریک انصاف جلسہ کرے اور گھر جائے، سپریم کورٹ

ایرانی فائر فائٹنگ طیارہ شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے میں مصروف

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پائلٹ پیراشوٹ سے زمین پر گرنے میں کامیاب رہا ، زمین پر گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Pakistan Air Force plane crashes
google source

دوسری جانب ایئر ہیڈ کوارٹرز نے میانوالی میں گرنے والے طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال تربیتی طیارے کا یہ دوسرا حادثہ ہے اور اس سے قبل 22 مارچ کو بھی پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ پشاور کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ تحاریر