پاکستان کے راست ڈیجیٹل پروگرام کی عالمی سطح پر تعریف
برطانوی ہائی کمشنر نے پروگرام کو سراہا ہے جبکہ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے اسے اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔
![راست ڈیجیٹل پروگرام](https://news360.tv/wp-content/uploads/2021/01/راست-ڈیجیٹل-پروگرام-2.jpg)
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پیر کے روز ‘راست ڈیجیٹ پروگرام’ کا افتتاح کیا تھا جس کی عالمی سطح پر تعریف کی جارہی ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنرنے اپنے ویڈیو پیغام میں پروگرام کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت ان شراکت داروں کی کارکردگی کو سراہتی ہے جن کی وجہ سے اس پروگرام کا افتتاح ممکن ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ معیشت میں خواتین کی شمولیت تمام شراکت داروں کو ادائیگی کرنے کے قابل بنانے والی معیشت کی ترقی کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس سے انہیں معیشت تک بہتر رسائی حاصل ہوتی ہے۔
Watch what Christian Turner, British High Commissioner to Pakistan has to say about ”Raast” Pakistan’s Instant Payment System.#RaastBySBP@CTurnerFCDO @StateBank_Pak pic.twitter.com/UTJmFUfVcC
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) January 11, 2021
برطانوی ہائی کمشنر نے ویڈیو پیغام کے آخر میں اردو میں کہا کہ ‘آپ کا کام اہم ہے’۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی معیشت کے بارے میں 3 خوشخبریاں
اس پروگرام کو نہ صرف برطانوی ہائی کمشنر بلکہ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نجے بین ہسن نے بھی سراہا ہے۔ انہوں نے راست ڈیجیٹل پروگرام کو ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔
Watch what Najy Benhassine, World Bank Country Director has to say about ”Raast” Pakistan’s Instant Payment System.#RaastBySBP@WBPakistanCD @StateBank_Pak pic.twitter.com/vdMKu8dyFW
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) January 11, 2021
جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ یہ پروگرام نقد رقوم سے ڈیجیٹل معیشت کی طرف لے جائے گا۔
Watch what Reza Baqir, Governor of the State Bank of Pakistan has to say about ”Raast” Pakistan’s Instant Payment System.’#RaastBySBP@StateBank_Pak pic.twitter.com/EPOmsH3yW9
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) January 11, 2021
واضح رہے کہ 11 جنوری بروز پیر کو وزیراعظم عمران خان نے ‘راست ڈیجیٹل پروگرام’ کا افتتاح کیا تھا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام سے معیشت کو باضابطہ طور پر فروغ دینے، خواتین کی مالی شمولیت اور ملک سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
تقریب میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بھی موجود تھے جنہوں نے بتایا کہ راست پروگرام کے ذریعے اب موبائل سے رقم منتقل کی جاسکے گی۔ نئے نظام سے بينکوں اور مالیاتی اداروں کو فائدہ ہوگا۔