میائو نسلی گروپ کی لڑکی شکر قندی کے کاروبار میں کامیاب
جنوبی چین کی رونگشوئی نامی خود مختار کاؤنٹی میں چیویے جیا ایگریکلچر ای کامرس سینٹر قائم ہے جہاں پر شکرقندی کے پودے لگانے اور انہیں فروخت کرنے کا کام ہوتا ہے۔ یہ سینٹر چیو ژیانگ نامی لڑکی نے قائم کیا ہے۔
چیو ژیانگ اپنی ملازمت چھوڑ کر ماما پہاڑ واپس آگئی تھیں۔ سب سے پہلے چیو ژیانگ نے وائلڈ گنوڈرما نامی کھمبی کو فروخت کرنے کا انتخاب کیا تھا۔ چیو ژیانگ پہاڑ پر اُگنے والی شکر قندی کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں لیکن انہیں آج تک شکرقندی کا ویسا ذائقہ نہیں ملا جو انہوں نے بچپن میں کھایا تھا۔
یہ بھی دیکھیے
ٹماٹر کی فصل یمنی کاشتکاروں کی ضروریات پوری کرتی ہے
چیو ژیانگ کو پہاڑوں پر اُگنے والی ویسی ہی شکر قندی وہاں کے کسان کے گھر کھانے کو ملی تھی جس کے بعد انہوں نے چیویے جیا ایگریکلچر ای کامرس سینٹر قائم کیا۔ اس سینٹر میں کم آمدنی والے اور بے روزگار افراد ملازمت کرتے ہیں۔