کرسٹیانو رونالڈو کے اسٹاپش ٹائم میں گول پر تنازعہ
پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ ’ایسے لمحات میں برداشت کرنا مشکل ہو جاتا ہے جب ساری قوم کو سزا دی جارہی ہو۔‘
پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ورلڈ کپ 2022 کے کوالیفائی راؤنڈ میں سربیا کے خلاف اسٹاپش ٹائم میں گول کیا جسے ریفری نے رد کردیا۔ میچ ریفری کی جانب سے گول تسلیم نہ کرنے پر پُرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنا کپتانی کا آرم بینڈ گراؤنڈ میں پھینک کر چلے گئے۔
سنیچر کے روز پرتگال کے لیے ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کا موقع تھا جب پرتگال کے فٹبالر ڈیوگو جوٹا نے دو ہیڈر اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی تھی۔
Cristiano Ronaldo walked off the pitch before the final whistle at the end of the Serbia-Portugal game, and threw his captain’s armband in frustration. pic.twitter.com/I2i9uwkPhM
— ESPN FC (@ESPNFC) March 27, 2021
دوسرے ہاف میں سربیا میچ میں واپس آیا اور اس کی طرف سے ایلکسینڈر میٹرووک اور فلپ کوسٹک نے ایک ایک گول کیا۔ پرتگالی ٹیم اس بات پر کافی ناراض ہوئی جب رونالڈو نے میچ کے آخری لمحات میں گول کیا مگر ریفری نے گول تسلیم نہیں کیا۔
کرسٹیانو رونالڈو کو لگا کہ ان کی کِک صحیح نشانے پر لگ چکی ہے مگر آفیشلز نے فیصلہ کیا کہ ایسا نہیں ہوا۔ میچ کے لیے گول لائن ٹیکنالوجی دستیاب نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی بیڈمنٹن اور ٹینس اسٹارز کی ٹورنامنٹس میں کامیابیاں
کئی شائقین کے خیال میں رونالڈو کے گول سے پرتگال میچ جیت سکتا تھا تاہم بعض شائقین کا کہنا ہے کہ ریفری کا فیصلہ درست تھا۔
انسٹاگرام پر ایک پیغام میں پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے لکھا کہ ’ایسے لمحات میں برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے جب پوری قوم کو سزا دی جا رہی ہو۔ ہم اپنے سر بلند رکھیں گے اور اگلے چیلنج کا سامنا کریں گے۔‘
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف تبصرے دیکھنے کو ملے ہیں۔ اٹالو سنٹینا نامی پرتگال کی ٹیم کے ایک مداح نے لکھا کہ ’رونالڈو کا غصہ جائز ہے۔‘ ان کے نزدیک سربیا کے کھلاڑی نے اس وقت بال روکی جب یہ لکیر عبور کر چکی تھی یعنی گول ہوچکا تھا۔ مگر کئی لوگ اس دلیل سے مطمئن بھی نہیں۔
سوشل میڈیا پر ’ماوِن دی پیرانوئڈ اینڈرائڈ‘ نے لکھا کہ ’اب یہ لوگ (جو رونالڈو کے مداح ہیں) کہیں گے کہ وہ رونالڈو سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ ریفری سے بس ایک غلطی ہو گئی ہے۔‘
ایک صارف نے لکھا کہ ’رونالڈو تاریخ میں وہ واحد کھلاڑی بن گئے ہیں جنہیں گول کرنے پر یلو کارڈ دکھایا گیا ہے۔‘
ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’کرسٹیانو رونالڈو کو بدتمیزی پر جرمانہ کیا گیا اور انہوں نے اپنی کپتانی کا آرم بینڈ بھی پھینک دیا تھا۔‘
دوسری جانب فٹبال کے بہت سے شائقین کا کہنا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے جو بویا ہے اب وہ وہی کاٹ رہے ہیں۔ ان کا یہ رویہ اس وقت کہاں تھا جب ریال میڈرڈ کو متنازع پینلٹیاں دی جاتی تھیں؟