جدید انٹیل پروسیسر کے ساتھ کروم باکس 4 متعارف
کروم باکس 4 میں پروسیسر، میموری اور اسٹوریج کا انتخاب کیا جا سکتا ہے
گوگل نے ٹینتھ جنریشن انٹیل پروسیسر کے ساتھ منی پی سی بھی متعارف کرا دیا ہے۔ کروم باکس 4 کے خدوخال جنوری 2018 میں متعارف ہونے والے منی پی سی کروم باکس 3 سے مشابہت رکھتے ہیں۔
کروم باکس 4 کارکردگی کے لحاظ سے ایک نیا ماڈل ہے۔ جس میں ٹینتھ جنریشن انٹیل کور پروسیسر وائی فائی 6 کے ساتھ سیلیرون پروسیسر کا انتخاب بھی ہے۔
کروم باکس گوگل کی جانب سے بنایا گیا اسمال فیکٹر پی سی ہے۔ جو کم قیمت اور کم پاور میں بنیادی کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔
امریکہ میں کروم باکس 4 کی قیمت کا آغاز 289 ڈالرز سے کیا گیا ہے۔ اسے رواں سال دسمبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ تاہم عالمی سطح پر اس کی دستیابی کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
آرٹیفشل انٹیلیجنس چھینک سے کرونا کی تشخیص کرے گی
کروم باکس 4 میں پروسیسر کے انتخاب کے ساتھ اسٹوریج اور میموری 4 جی بی سے 8 جی بی منتخب کی جا سکتی ہے۔
یہ ڈیوائس گوگل پلے کو سپورٹ کرتا ہے۔ جس کے باعث اس ڈیوائس پر اینڈرائڈ ایپس کو بھی چلایا جا سکے گا۔ تاہم سوفٹ ویئر اور سکیورٹی اپڈیٹ بھی آٹومیٹک ہیں۔