انڈیا کا فالس فلیگ آپریشن اور پاکستانی سیاست

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں انڈیا نے بلا اشتعال فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان لانس نائیک طارق اور سپاہی زروف شہید ہوگئے۔

انڈیا کے پاکستان مخالف جنگی جنون میں آزادی کے 73 سال بعد بھی کمی نہ آسکی۔ پڑوسی ملک ورکنگ باؤنڈری پر ‘فالس فلیگ آپریشن’ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اقتدار میں آنے کے بعد ریت بنالی ہے کہ جب کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا اور عوام حکومت پر لعن تعن شروع کرتی ہے تو معاملے کو رفع دفع کرنے اور عوام کی حمایت حاصل کرنے کے لیے توپوں کا رخ پاکستان کی جانب کردیا جاتا ہے۔

اس مرتبہ بھی حالات کچھ ایسے ہی ہیں۔ انڈیا میں کسان مودی کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں۔ سکھ کسانوں نے متنازع زرعی قوانین کو ماننے سے صاف انکار کردیا ہے۔ مظاہرین دہلی کے سرحدوں کا محاصرے کیے ہوئے ہیں۔ ایسی صورتحال میں مودی کو پھر پاکستان پر حملے کرنا یاد آگیا ہے۔

احتجاج

گزشتہ روز انڈیا نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں انڈیا نے بلا اشتعال فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان لانس نائیک طارق اور سپاہی زروف شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جوانوں نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔

 نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب نے پیشگوئی کی ہے کہ مودی سرکار کسانوں کے احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لیے دوبارہ سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹ گھڑ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

انڈیا میں جمہوریت مر چکی ہے، دی اکنامسٹ

پاکستان کو ایسی صورتحال میں انڈیا کے حملے کا خدشہ ہے لیکن ملک کے اندر سیاسی جماعتیں حکومت مخالف تحریک چلا رہی ہیں۔ اُن کا بنیادی مقصد حکومت کو اقتدار سے ہٹانا ہے۔ حکومت حزب اختلاف پر غیر ملکی ایما پر تحریک چلانے کے الزامات عائد کرتی رہی ہے جبکہ حزب اختلاف کا موقف ہے کہ حکمراں جماعت نے کشمیر کے معاملے پر سودے بازی کی ہے۔

 اس حوالے سے نیوز 360 سے گفتگو میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ ‘قوموں کو اتحاد کی ضرورت ہر وقت رہتی ہے لیکن ہماری سیاسی جماعتیں ذاتی مفاد کو ہمیشہ ترجیح دیتی آئی ہیں۔ ایسے وقت میں جب بھارت کی جانب سے پاکستان کو دھمکیاں مل رہی ہیں، حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت کے خلاف محاذ آرائی میں مصروف ہیں۔ ان کا مقصد صرف حکومت گرانا ہے۔ انہیں ملک کی کوئی فکر نہیں’۔

پی ڈی ایم رہنما

واضح رہے کہ انڈیا 26 فروری 2019ء کو ایک ‘فالس فلیگ آپریشن’ کرچکا ہے۔ بھارتی لڑاکا طیارے رات کے اندھیرے میں پاکستان کے فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے لیکن پاک فضائیہ نے ان کے دو جہاز گرادیئے تھے اور بھارتی فوجیوں کو دم دبا کے بھاگنا پڑگیا تھا۔

متعلقہ تحاریر