POTUS@سے فالو ہونے والی واحد مشہور شخصیت
کریسی ٹیگن کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بلاک کردیا تھا۔ جب تک ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار میں رہے کریسی ٹیگن امریکی صدر کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ 'پوٹس' سے بلاک رہیں۔
امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جو بائیڈن کو موجودہ امریکی صدر کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ ‘پوٹس’ دے دیا گیا ہے جس سے اُنہوں نے سب سے پہلے ایک مشہور شخصیت کریسی ٹیگن کو فالو کیا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن اپنے صدارتی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر صرف 13 افراد کو فالو کر رہے ہیں جو ان کے خاندان کے افراد اور وہائٹ ہاؤس کے عہدیدار ہیں۔ جبکہ سرکاری اکاؤنٹ سے صرف ایک مشہور شخصیت کو فالو کیا جارہا ہے جو کریسی ٹیگن ہیں۔
ماڈل، ٹیلی ویژن اسٹار اور مصنف کریسی ٹیگن کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بلاک کردیا تھا۔ جب تک ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار میں رہے کریسی ٹیگن امریکی صدر کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ ‘پوٹس’ سے بلاک رہیں۔
تاہم وائٹ ہاؤس کے عہدےداروں کی تبدیلی کے ساتھ کریسی ٹیگن نے جو بائیڈن سے اپیل کی تھی کہ وہ ٹوئٹر پر سرکاری اکاؤنٹ ‘پوٹس’ سے انہیں اَن بلاک کریں۔
hello @joebiden I have been blocked by the president for four years can I get a follow plz
— chrissy teigen (@chrissyteigen) January 20, 2021
نئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کریسی ٹیگن کی خواہش پوری کی اور انہیں سرکاری اکاؤنٹ سے فالو بھی کیا۔
اب کریسی ٹیگن وہ واحد مشہور شخصیت بن گئی ہیں جنہیں امریکی صدر کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے فالو کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کے جوبائیڈن انتظامیہ کے ساتھ کیسے تعلقات ہوں گے؟
کریسی ٹیگن نے ٹوئٹر پر امریکی صدر کے سرکاری اکاؤنٹ کی جانب سے فالو کیے جانے کا نوٹیفکیشن دیکھ کر حیرت اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔
OH MY GOD !!!!!!!!!! https://t.co/BmBfkPZgEj
— chrissy teigen (@chrissyteigen) January 21, 2021
امریکی صدر جو بائیڈن اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے 46 افراد کو فالو کر رہے ہیں جن میں لیڈی گاگا، باراک اوباما اور ہیلری کلنٹن سمیت دیگر شامل ہیں۔