سپرماریو برادرز گیم کی کیسیٹ 10 کروڑ روپے میں فروخت

پیکنگ کی وجہ سے اس گیم کو منفرد اور نایاب قرار دیا گیا تھا۔ 1986 میں اس گیم کی چند کیسٹ مارکیٹ میں آئی تھیں۔

 امریکہ میں سپرماریو برادرز گیم کے کیسیٹ کو نیلام کیا گیا ہے اور یہ گیم سب سے مہنگا فروخت ہونے والا ڈیجیٹل ویڈیو گیم بن گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے ڈیلاس میں 35 سال پرانے کیسیٹ کو نیلام کیا گیا ہے۔ یہ گیم 6 لاکھ 60 ہزار ڈالرز (یعنی 10 کروڑ روپے) میں فروخت ہوا ہے۔ ڈیلاس میں نیلامی کا انعقاد کرنے والی کمپنی کے مطابق 1986 میں سپرماریو برادرز گیم خریدا گیا تھا۔ اس گیم کو کبھی استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ یہ گیم اتنے سالوں سے ایک ہی جگہ پڑا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

برطانوی شہری نے 122ملین پاؤنڈز جیت لیے

1985 میں اس گیم کا پہلا ورژن آیا تھا۔ اس کی پیکنگ کی وجہ سے اس گیم کو منفرد اور نایاب قرار دیا گیا تھا۔ 1986 میں اس کے چند کیسیٹ مارکیٹ میں آئے تھے۔ اس وجہ سے یہ آج بھی نایاب ہے۔

1987 میں سپرماریو برادرز گیم کی پیکنگ تبدیل ہوگئی تھی۔ لیکن لوگوں میں 1986 کی پیکنگ کافی مقبول رہی تھی۔ یہ کیسیٹ 1986 کا تھا جس وجہ سے یہ 10 کروڑ روپے میں فروخت ہوا ہے۔

متعلقہ تحاریر