پنجاب میں بااثر زمیندار کا غریب افراد پر بہیمانہ تشدد
سوشل میڈیا صارفین نے وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب سے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی میں بااثر زمیندار نے غریب افراد پر بہیمانہ تشدد کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
وہاڑی کی تحصیل میلسی میں گذشتہ دنوں زمیندار کے غریب افراد پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلنے کے بعد صارفین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب انعام غنی سے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ظلم کی انتہا ہے
بورا وہاڑی میلسی کے نزدیک شہر نھتیا میں بااثر زمیندار کا غریب افراد پر تشدد ایسے مظلوم لوگوں کی مدد کرنا ہر صحافی بھائی کا فرض ہے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس سے اپیل ہے ان ظالموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے@OfficialDPRPP#Release_SaadHussain pic.twitter.com/kvoDqe9aGf
— Syed Hasnain Mash’hadi 🇵🇸 (@SyedOfficial92) May 24, 2021
یہ بھی پڑھیے
سندھ پولیس کے افسر کا پیپلزپارٹی اور ڈاکوؤں میں رابطوں کا الزام
اتوار کے روز پنجاب پولیس نے موقف اختیار کیا تھا کہ غریب افراد پر تشدد کا واقعہ وہاڑی میں نہیں بلکہ صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں پیش آیا ہے۔ پولیس اس واقعے کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔
یہ واقعہ وہاڑی نہیں بلکہ بہاولپور کا ہے مقامی پولیس اس پر کارروائی کر رہی ہے ذمہ داران کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا.
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) May 23, 2021
جبکہ پیر کے روز پنجاب پولیس نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ https://t.co/iY7yq0DjJY pic.twitter.com/H7nLc1xb1L
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) May 24, 2021