گیلپ سروے پاکستانیوں کی ویکسین سے ہچکچاہٹ کی وجوہات سامنے لے آیا
26 فیصد عوام نے کرونا ویکسین نہ لگانے کی وجوہات میں مذہبی عقائد کا حوالہ دیا ہے۔

کرونا کی وبا نے پہلے دنیا بھر کو ڈرایا اب لوگ اس سے بچاؤ کی ویکسین سے بھی خوف کھارہے ہیں۔ پاکستان میں 42 فیصد عوام ویکسین کے مضر اثرات کو لے کر پریشان ہیں۔ گیلپ پاکستان نے کرونا ویکسین کے حوالے سے کیے جانے والے سروے کے نتائج جاری کردیئے ہیں۔
پاکستان میں حکومت کرونا وبا کے برھتے کیسز کے باعث پریشان ہے لیکن عوام کی بڑی تعداد کرونا سے بچاؤ کی ویکسین کے حوالے سے پریشان ہے۔ گیلپ پاکستان کے سروے میں پاکستانیوں نے ویکسین لگانے سے ہچکچاہٹ کی وجوہات بیان کردیں۔
عوام سے جب کرونا ویکسین کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو 42 فیصد عوام نے کہا کہ وہ کرونا سے خوفزدہ ہی نہیں ہیں۔42 فیصد عوام کا کہنا ہے کہ ویکسین سے بہتر قدرتی طور پر پیدا ہونے والی قوت مدافعت ہے جبکہ 42 فیصد عوام ویکسین کے مضر اثرات کو لے کر پریشان ہیں۔
ان پاکستانیوں میں سے جنہوں نے کہا وہ ویکسین نہیں لگائیں گے،
42٪ فیصد کا کہنا ہے کہ وہ ویکسین کے مضر اثرات کو لے کر پریشان ہیںپاکستان میں ویکسین لگانے سے ہچکچاہٹ کی وجوہات: گیلپ اور گیلانی پاکستان pic.twitter.com/kgUMYm483X
— Gallup Pakistan (@GallupPak) May 31, 2021
یہ بھی پڑھیے
وزارت صحت کی کرونا ویکسین سے موت کی تردید
سروے میں ملک کی 38 فیصد عوام نے کہا کہ کرونا تشویشناک مرض نہیں ہے۔
ان پاکستانیوں میں سے جنہوں نے کہا وہ ویکسین نہیں لگائیں گے،
38٪ فیصد نے کہا کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس تشویشناک مرض نہیںپاکستان میں ویکسین لگانے سے ہچکچاہٹ کی وجوہات: گیلپ اور گیلانی پاکستان pic.twitter.com/a2M8tJIs90
— Gallup Pakistan (@GallupPak) May 31, 2021
گیلپ سروے میں 35 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ وہ ویکسین نہیں لگائیں گے کیونکہ انہیں یقین نہیں کہ ویکسین کرونا سے موثر تحفظ فراہم کرے گی۔
ان پاکستانیوں میں سے جنہوں نے کہا وہ ویکسین نہیں لگائیں گے،
35٪ فیصد نے کہا کہ انھیں یقین نہیں ہے کہ ویکسین ان کو موثر تحفظ فراہم کرے گیپاکستان میں ویکسین لگانے سے ہچکچاہٹ کی وجوہات: گیلپ اور گیلانی پاکستان pic.twitter.com/H2VqKEpG3X
— Gallup Pakistan (@GallupPak) May 31, 2021
ملک میں موجود 33 فیصد پاکستانی یہ سمجھتے ہیں کہ ویکسین جلد بازی میں تیار کی گئی ہے اور اسے اچھی طرح سے ٹیسٹ نہیں کیا گیا ہے۔
ان پاکستانیوں میں سے جنہوں نے کہا وہ ویکسین نہیں لگائیں گے،
33٪ فیصد نے کہا کہ ویکسین جلد بازی میں تیار کی گئی ہے اور اسے اچھی طرح سے ٹیسٹ نہیں کیا گیاپاکستان میں ویکسین لگانے سے ہچکچاہٹ کی وجوہات: گیلپ اور گیلانی پاکستان pic.twitter.com/6RU28JGwGP
— Gallup Pakistan (@GallupPak) May 31, 2021
26 فیصد عوام نے کرونا ویکسین نہ لگانے کی وجوہات میں مذہبی عقائد کا حوالہ دیا ہے۔
ان پاکستانیوں میں سے جنہوں نے کہا وہ ویکسین نہیں لگائیں گے،
26٪ نے ویکسین نہ لگانے کی وجوہات میں مذہبی عقائد کا حوالہ دیاپاکستان میں ویکسین لگانے سے ہچکچاہٹ کی وجوہات: گیلپ اور گیلانی پاکستان pic.twitter.com/wgdZQZ15G2
— Gallup Pakistan (@GallupPak) May 31, 2021
کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی تھیں کہ کرونا ویکسین لگانے والوں کی 2 سال میں موت واقعہ ہوجائے گی۔ خبر نے لوگوں کے ویکسین کو لے کر عدم اعتماد میں اضافہ کیا۔ آخر کار وفاقی وزارت صحت کو وضاحت دینی پڑی کہ تمام ویکسین تحقیق اور ٹیسٹنگ کے مراحل سے گزر کر عام عوام تک پہنچتی ہیں اور کوئی سائنسی تحقیق یہ ثابت نہیں کرتی کے ویکسین لگوانے سے دو سال بعد موت ہوسکتی ہے۔
عوام کی ویکسین کو لے کر ہچکچاہٹ میں کمی نہ آئی تو خدشہ ہے کہ مستقبل میں کرونا وبا پر قابو پانا پاکستان کے لیے مشکل ترین عمل بن جائے گا۔









