سوئنگ کے سلطان کے بال کہاں گئے؟
شنیرا اکرم اپنے شوہر وسیم اکرم سے ملنے کے دن گن رہی ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم 10 ماہ بعد آخرکار اپنی فیملی سے آسٹریلیا میں ملنے والے ہیں۔ نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
وسیم اکرم کرونا کے باعث طویل عرصے سے اپنے خاندان سے ملاقات نہیں کرسکے ہیں تاہم اب وہ آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں اور قرنطینہ میں ہیں۔ مداحوں کو جھٹکا اس وقت لگا جب سابق کھلاڑی نے قرنطینہ کے 12 دن بعد لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی، جس میں ان کے آدھے سر کے بال غائب ہیں۔
Me after 12 days in quarantine 😂😂😂 and I finally found my razor 🪒 happy now ? #QuarantineLife pic.twitter.com/uISKfE26Wi
— Wasim Akram (@wasimakramlive) August 31, 2021
یہ بھی پڑھیے
سرفراز احمد نے عالیہ رشید کو آڑے ہاتھوں لے لیا
وسیم اکرم نے 4 روز قبل بھی قرنطینہ میں رہتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے اپنی ورزش کے معمول کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا تھا۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں وسیم اکرم کی مونچھیں دکھائی دے رہی تھیں جس پر ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کمنٹ کیا کہ ان مونچھوں کے ساتھ گھر مت آنا۔

شنیرا اکرم اپنے شوہر وسیم اکرم سے ملنے کے دن گن رہی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں وسیم اکرم کے ساتھ ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 2 روز بعد ہم دوبارہ ایک ساتھ ہوں گے۔
View this post on Instagram
واضح رہے وسیم اکرم اور شنیرا اکرم کی شادی سال 2013 میں ہوئی تھی۔









