ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو 3 رنز سےشکست دے دی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اہم میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 143 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے 11ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو 3 رنز سے شکست دے دی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو جیت کےلیے 143 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیے

آسٹریلیا بمقابلہ سری لنکا: کینگروز 7 وکٹ سے فتحیاب

مائیکل وان بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداح نکلے

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے تھے اور اس طرح بنگلادیش کو جیت کے لیے 143 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن ابتدا ہی میں لڑکھڑا گئی اور اس کے تین کھلاڑی 32 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ کرس گیل 10 گیندوں پر 4 رنز بنا پائے، ایون لیوائس 9 گیندوں کا سامنا کرکے 6 اسکور بنا پائے جبکہ سمرن ہٹمائر 7 گیندوں پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ویسٹ انڈیز کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی آندرے رسل تھے وہ بغیر کھاتا کھولے رن آؤٹ ہو گئے۔ ویسٹ انڈیز کی 5ویں وکٹ 119 کے مجموعی اسکور پر گری جب این پوران آؤٹ ہوئے انہوں نے 22 گیندوں پر دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 44 رنز اسکور کیے۔

ویسٹ انڈیز کی 6 وکٹ بھی 119 رنز پر گری جبکہ 7ویں 123 رنز پر ڈھیر ہوئی ۔

بنگلادیش کی جانب سے سب سے مہدی حسن ، مشفیق الرحمان اور شرف الاسلام نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ تحاریر