پاکستان آرمی کے زیراہتمام “پیسیز” مقابلوں کا انعقاد یکم نومبر سے ہوگا

آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں کی افتتاحی تقریب فورٹریس اسٹیڈیم لاہور میں ہو گی۔

پاکستان آرمی کے زیراہتمام تیسرا جسمانی چستی و لڑاکا مہارت کے “پیسیز” مقابلے یکم نومبر سے لاھور میں منعقد ہوں گے جن میں 6 ممالک کے 107 پلیئرز شریک ہوں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق تیسرے بین الاقوامی پیسیز مقابلے لاہورمیں یکم سے 7 نومبر تک منعقد کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیرِ اعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات، حکومت شش و پنج کا شکار

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی کے زیراہتمام مقابلوں میں 6 ممالک کے 107 اہلکاروں پر مشتمل دستے شریک ہو رہے ہیں، جن میں عراق، اردن ، فلسطین، سری لنکا، ازبکستان اور یو اے ای شامل ہیں جبکہ انڈونیشیا ، مصر اور میانمار مبصر کی حیثیت سے شریک ہونگے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے 121 کھلاڑیوں پر مشتمل 9 ٹیمیں شریک ہونگی، مقابلوں میں شرکت کے لئے اردن ، سری لنکا، فلسطین اور یو اے ای کی ٹیمیں لاہور پہنچ چکی ہیں، مقابلوں کی افتتاحی تقریب فورٹریس اسٹیڈیم اور اختتامی تقریب ایوب اسٹیڈیم میں ہوگی۔

ؔاس سلسلے کے پہلے دو مقابلے 2016 اور 2018 میں لاھور میں منعقد ہوئے تھے، یہ مقابلے اس بات کو اجاگر کرتے ہیں کہ پاکستانی پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے والی قوم ہے اور ملک کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے اجاگر کریں گے،

متعلقہ تحاریر