بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے 27 ٹی ٹوئٹی میچز میں 14 ففٹیز بنا کر بھارتی ٹیم کے کپتان کا 13 ففٹیز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے 19ویں میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دے دی، اس کے ساتھ ہی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ ففٹیز بنانے کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 50 رنز بنانے والے کپتان بن گئے۔ بابر اعظم نے صرف 27 اننگز میں 14 ففٹیز اسکور کی ہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی 45 اننگز میں 13 ففٹیز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ بابر اعظم کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے اس ورلڈ کپ میں 4 میچز کھیلتے ہوئے 3 ففٹی اسکور کئے۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی 20 ورلڈکپ میں سبز ہلالی پرچم غالب، پاکستان کی نمیبیا کو شکست
ٹی 20 ورلڈ کپ:جنوبی افریقہ نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سےہرا دیا
بابر اعظم بطور کپتان سب سے زیادہ ففٹی پلس اسکور کرنے والے پلیئر بن گئے ہیں۔ انہوں نے نمیبیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں نصف سنچری اسکور کی ۔ بابر اعظم نے مجموعی طور پر 14 ففٹی پلس اسکور بطور کپتان بنائے۔
بابر اعظم اور رضوان نے ویرات کوہلی کے مزید ریکارڈ توڑ دئیے
کرس گیل کا ریکارڈ بھی خطرے میں
پاکستان ٹیم کا ایک اور عالمی ریکارڈ
کون کھیلے گا پاکستان سے سیمی فائنل https://t.co/09JnrH2l56#T20WorldCup #TeamPakistan #RizwanBabar#BabarRizwan
— Abdul Ghaffar (Replay, Dawn News) (@GhaffarDawnNews) November 2, 2021
علاوہ ازیں بابر اعظم اور محمد رضوان نے پہلی وکٹ کی شراکت میں پانچویں بار 100 زنر کی پارٹنر شپ قائم کی۔ محمد رضوان رواں سال ٹی 20 میں نو سو سے زائد رنز بنائے اور وہ دنیائے کرکٹ کے پہلے بیسٹمین بن چکے ہیں۔