احساس راشن پروگرام کا حصول کیسے ہوگا؟ ثانیہ نشتر نے بتا دیا
معاون خصوصی کا کہنا ہے رجسٹریشن کے چار ہفتوں کے اندر گھرانوں کو ان کی اہلیت کے پیغامات 8171 سے بھجوا دئیے جائیں گے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ثانیہ نشتر نے احساس راشن پروگرام کے تحت کم آمدنی والے خاندانوں اور دکانداروں کی رجسٹریشن کا اعلان کیا ہے۔
ثانیہ نشتر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رجسٹریشن کے لیے ویب کا یو آر ایل لنک بھی شیئر کیا ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے عدنان مغل نامی ٹوئٹر صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ” محترم عدنان مغل صاحب، احساس راشن پورٹل پر رجسٹریشن کے چار ہفتوں کے اندر گھرانوں کو ان کی اہلیت کے پیغامات 8171 سے بھجوا دئیے جائیں گے۔ پروگرام پر عمدرآمد اگلے مہینے کے وسط سے شروع ہو جائے گا۔
احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت کم آمدنی والے گھرانوں اور کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن کا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔ برائے رجسٹریشن، صارفین اس لنک پر رجوع کریں۔1/6https://t.co/8UuWLiB60E pic.twitter.com/9yolud7YsO
— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) November 9, 2021
یہ بھی پڑھیے
ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں ، عدالت حکم دے ایکشن لیں ، وزیراعظم
سانحہ اے پی ایس کیس، سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو طلب کرلیا
محمد وسیم نامی ٹوئٹر صارف نے سوال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” محترمہ اس میں جنڈر کا ڈفرنٹ ہے؟ اس میں مرد اور عورتیں دونوں میں سے کوئی ایک اپلائی کر سکتے ہیں؟ اس میں اگر گھر کے بہت سے افراد اپلائی کریں تو اس سے ہو گا؟
محترم وسیم صاحب،
ہر گھر سےایک ہی درخواست دی جا سکتی ہے۔ ہرگھرانہ اپنےایک فرد(خاتون یامرد) کو چنےگا۔اسکا شناختی کارڈاورموبائل فون نمبر درج کرنا ہوگا کیونکہ دکان سے رعایتی سامان گھرانے کا رجسٹرڈ فرد ہی لے سکےگا۔خاص خیال رکھیں کہ اس فردکاموبائل فون اورسم اسکےشناختی کارڈ پر رجسٹرہو۔ https://t.co/OSZp6HBOO8— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) November 10, 2021
وزیراعظم کے معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے محمد وسیم نامی ٹوئٹر صارف کو رپلائی میں لکھا ہے کہ "محترم وسیم صاحب، ہر گھر سے ایک ہی درخواست دی جا سکتی ہے۔”
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "ہرگھرانہ اپنے ایک فرد (خاتون یامرد) کو چنے گا۔ اسکا شناختی کارڈ اور موبائل فون نمبر درج کرنا ہوگا کیونکہ دکان سے رعایتی سامان گھرانے کا رجسٹرڈ فرد ہی لے سکےگا۔’
معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے لکھا ہے کہ "خاص خیال رکھیں کہ اس فردکاموبائل فون اورسم اسکےشناختی کارڈ پر رجسٹرہو۔”
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے مستحق افراد کے لیے احساس راشن پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ اس پروگرام کے تحت اگلے چھ ماہ تک دالوں، آٹا، گھی اور کوکنگ آئل پر 30 فیصد تک رعایت فراہم کی جائے گی۔









