سیاحوں کی رہائی پر اسرائیلی صدر کا طیب اردگان سے اظہار تشکر
مورڈی اور نتالی اوکنین کو پچھلے ہفتے استنبول میں گرفتار کیا گیا تھا، دونوں نے ایک سفر کے دوران اردگان کے محل کی تصاویر لی تھیں۔
اسرائیلی صدر ہرزوگ نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کو ٹیلیفون کیا اور استنبول میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار ایک اسرائیلی جوڑے کی رہائی پر شکریہ ادا کیا۔
BREAKING: President Herzog spoke on the phone with Turkish president Erdoğan and thanked him for the release of the Israeli tourists who were arrested in Istanbul. Erdoğan stressed the importance of tue relationship with Israel for peace and security in the region
— Barak Ravid (@BarakRavid) November 18, 2021
مورڈی اور نتالی اوکنین کو پچھلے ہفتے استنبول میں گرفتار کیا گیا تھا، دونوں نے ایک سفر کے دوران اردگان کے محل کی تصاویر لیں اور اپنے اہلخانہ کو بھیجی تھیں۔
یہ بھی پڑھیے
فلسطینیوں کی رہائی کا مطالبہ، 2 اسرائیلی فوجی اغواء
اسرائیلی کمپنی نے امریکہ کی حساس معلومات چرالی؟
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ ہزاروں سیاح بشمول اسرائیلی شہری ترک صدر کے محل کی تصاویر کھینچتے ہیں۔
جولائی میں اردگان نے ہرزوگ کو اسرائیلی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی اور دونوں ممالک کے درمیان خطے میں استحکام کے لیے تعلقات پر زور دیا تھا۔
آٹھ روز استنبول میں گرفتار رہنے کے بعد اسرائیل پہنچنے والی خاتون سیاح نتالی اوکنین نے اپنی رہائشگاہ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام اسرائیلی شہریوں، وزیراعظم نفتالی بینیٹ، وزیر خارجہ یائیر لاپڈ اور صدر آئیزیک ہرزوگ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
قبل ازیں وزیراعظم بینیٹ اور وزیر خاجہ لاپڈ نے مشرکہ بیان دیتے ہوئے اسرائیلی سیاحوں کی رہائی پر اردگان کا شکریہ ادا کیا۔
وزارت خارجہ نے دو سینئر کونسلرز کو خصوصی طیارے کے ذریعے ترکی بھیجا تھا تاکہ اسرائیلی جوڑے کو واپس لایا جاسکے۔
دونوں میاں بیوی صبح 6 بجے اسرائیل میں اپنے شہر مودین پہنچے جہاں سینکڑوں افراد نے ان کا استقبال کیا۔
ترکی میں دونوں کو الگ الگ حراست میں رکھا گیا تھا اور اسرائیلی وکیل اور کونسلرز تک محدود رسائی دی گئی تھی۔
گرفتار کیے گئے اسرائیلی جوڑے کی رہائی کے لیے سفارتی سطح پر اہم کوششیں کی گئیں کیونکہ دونوں ممالک میں فی الوقت سفارتی تعلقات معطل ہیں۔