بابا گرو نانک کا جنم دن ، الحمراء آرٹس کونسل میں تصویری مقابلے کا انعقاد

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اعجاز احمد منہاس کی کی سکھ برادری کے پیشوا بابا گُرونانک کے 552ویں جنم دن کے موقع پر مبارکباد دی۔

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آرٹس کونسل الحمراء میں سکھ مذہب کے بانی بابا گُرو نانک کے 552 جنم دن کی مناسبت سے مقابلہ مصوری کا انعقاد کیا گیا ، فنکاروں نے متاثر کن پینٹنگ بنائیں۔

لاہور آرٹس کونسل الحمراء سنکھ مذہب کی بانی بابا گرونانک کے 552ویں جنم دن کو بھرپور انداز میں منایا۔ اس حوالے سے مصوری کے مقابلے، سیمینار اور موسیقی کے پروگرام منعقد کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

علی ظفر کی ہتک  عزت کا کیس، صباح حمید کے بیان پرجرح مکمل نہ ہوسکی

شادی کے بعد کیسی نظر آنے لگی ہوں؟ اریبہ حبیب نے بتادیا

اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء اعجاز احمد منہاس نے مقابلہ مصوری میں نوجوانوں کا کام دیکھا، بھرپور سراہا، اساتذہ کی خدمات کی تعریف کی۔

اعجاز احمد منہاس نے اس موقع پر کہا کہ الحمراء اپنی تہذیب و ثقافت کے تمام تہواروں کو احسن انداز میں مناکر دُنیا میں امن کا پیغام پھیلا رہا ہے، بابا گُرو نانک کا جنم دن سکھ برادری کے لئے خوشیوں بھرا تہوار ہے۔

ڈائریکٹر آرٹس کونسل الحمراء اعجاز احمد منہاس نے کہا کہ الحمراء اپنی مہمان نوازی میں پوری دُنیا میں مشہور ہے۔

ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر الحمراء خرم نویل نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان کی عظیم الشان اقدار اقلیتوں کے تحفظ کی ضامن ہے۔

ترجمان الحمراء صبح صادق نے کہا کہ الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے نوجوان آرٹسٹوں نے مقابلہ مصوری میں بھرپور جذبے اور لگن سے حصہ لیا اور پوری مہارت سے پینٹنگ بنائیں۔ مقابلہ مصوری میں اچھی پینٹنگ بنانے والے آرٹسٹوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی گئی۔

متعلقہ تحاریر