’’ایپل‘‘ نے اسرائیلی کمپنی کے خلاف جاسوسی کا مقدمہ کردیا
ایپل نے اسرائیلی کمپنی این ایس او پر اپنے صارفین کی جاسوسی کے الزام میں امریکہ میں مقدمہ کردیا
معروف ٹیکنالوجی کمپنی’’ایپل‘‘ نے جاسوسی کے سافٹ ویئر بنانے والی اسرائیلی کمپنی پر مقدمہ کردیا ہے ، کمپنی کا مؤقف ہے کہ اسرائیلی کمپنی ان کے صارفین جن میں صحافیوں، وکلاء، سیاستدان سمیت انسانی حقوق کے کارکنان شامل ہیں ان کے فونز کو ہیک کرکے ان کی جاسوسی کررہے ہیں ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معروف ٹیکنالوجی کمپنی’’ایپل‘‘ نے ایپل پیگاسس اسپائی ویئر بنانے والی کمپنی این ایس او پر اپنے صارفین کی جاسوسی کے الزام میں امریکہ کی وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا ہے ،’’ایپل‘‘نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ اسرائیلی کمپنی این ایس او کا تیار کردہ سافٹ ویئر “پیگاسس” صارفین کی ڈیوائسز کو ہیک کر رہا ہے اور ان کی ذاتی معلومات کو چرارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اسرائیلی کمپنی نے امریکہ کی حساس معلومات چرالی؟
یورپی ممالک نے مغربی کنارے پر اسرائیلی تعمیرات کی مخالفت کردی
’’ایپل‘‘ کی کوشش ہے کہ “این ایس او” کو مستقل بند کرایا جائے جبکہ کمپنی نے اس کو 21ویں صدی کا غیر اخلاقی کرائے کا فوجی بھی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی کمپنی نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سائبر سرویلنس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔
” ایپل کے سافٹ ویئر انجینئرنگ کے سینئر نائب صدر کریگ فیڈریگی نے کہا ہے کہ اسرائیلی این ایس او گروپ پر تباہ کن مالویئر اور اسپائی ویئر تیار کررہا ہے جو اپنے تجارتی فائدے کے لیے صارفین کی انتہائی ذاتی نوعیت کی معلومات چرارہا ہے جو کسی بھی طور پر قانونی نہیں ہے ۔