چٹاگانگ:پہلا ٹیسٹ: تیسرے دن کا کھیل ختم ، بنگلادیش 39 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ

پہلی اننگز میں 44 رنز کی کمی کے بعد پاکستانی باؤلرز نے جوابی وار کرتے ہوئے بنگلادیش کے 4 کھلاڑیوں کو 39 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز پر مشتمل پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا ، دلچسپ بات یہ کہ آج کا دن باؤلرز کے نام رہا جنہوں نے میدان میں 14 وکٹیں گرا دیں۔

بنگلادیش کے شہر چٹاگانگ کے ظہور احمد اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے باز عابد علی کے 133 رنز اور عبداللہ شفیق کے 52 رنز کے شاندار اوپننگ اسٹینڈ کے بعد پاکستانی ٹیم بنگلادیشی باؤلر کا جم کر مقابلہ نہ کرسکی اور ساری ٹیم بنگلادیش کے 330 رنز کے جواب میں  286 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیے

پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بنگلہ دیش کی ٹیم 330 رنز پر آؤٹ

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میچز نئے کووڈ ویریئنٹ کی وجہ سے منسوخ

بنگلادیش کے اسپنر تیج الاسلام نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 116 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عبادت حسین نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہدی حسن نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

44 رنز کے نقصان پر آؤٹ ہونے والی پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلادیش کے تین کھلاڑیوں کو ابتداء میں ہی آؤٹ کرکے نقصان کو کچھ کم کردیا ہے۔ جبکہ حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرکے بنگلادیش کو مزید نقصان پہنچایا ہے۔

تیسرے دن کے اختتام پر بنگلادیش ٹیم نے 39 رنز بنائے تھے اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے جبکہ اس کی مجموعی برتری 83 رنز کی ہو گئی ہے۔ مشفق الرحیم اور یاسر علی بالترتیب 12 اور 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

شاہین آفریدی نے چھ اوورز میں تین وکٹیں حاصل کیں۔ سیف حسن 18 رنز بنا کر کیچ اینڈ بولڈ ان کا تیسرا شکار بنے۔

حسن علی نے اپنا پہلا شکار مومن الحق کو کیا جنہوں نے دو گیندوں کا سامنا کیا اور بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

متعلقہ تحاریر