وزیراعظم کی ہدایت، کھاد کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث 244 افراد گرفتار
چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کارروائیوں کے دوران 480 گودام سیل کئے گئے۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 244 افراد کو گرفتار کرکے 347 ایف آئی آر درج کرلیں ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں کھاد کے موجودہ اسٹاک اور قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا.
یہ بھی پڑھیے
رانا شمیم کو تین سال پرانا قصہ یاد ، 20 دن پرانا بیان حلفی بھول گئے
میڈیا ہاؤسز نے اربوں روپے کمائے، بےروزگار صحافی خودکشیوں پر مجبور
اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، مخدوم خسرو بختیار، سید فخر امام، مشیر خزانہ شوکت ترین اور سینیئر افسران شریک ہوئے. اجلاس کو آگاہ کیا گیا کے وزیر اعظم کے پچھلے ہفتے ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات کی ہدایت کے بعد کھاد کی فی بوری قیمت فروخت میں اوسطاً 400 روپے کی کمی آئی ہے۔
وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ کھاد کی سپلائی کو مانیٹر کرنے کے لیے آن لائن پورٹل بنا لی گئی ہے جس سے صوبے اور تمام ضلعی انتظامیہ کھاد کی نقل و حرکت اور اسٹاک کو مانیٹر کر سکتے ہیں۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کے 13 نومبر سے اب تک کھاد کی ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے متعدد اقدامات لیئے گئے ہیں۔ ان میں 347 ایف آئی آر، 244 گرفتاریاں، 21٫111 انسپیکشنز، 480 گودام سیل اور 2.79 کروڑ کے جرمانے لگائے جا چکے۔ اس کے علاوہ ہر ضلع میں کنٹرول روم بنائے گئے ہیں جہاں کھاد کی کمی، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری سے متعلق شکایات درج کروائی جا سکتی ہیں۔ صوبوں کے مابین سرحدوں پر اسمگلنگ روکنے کے لیے چیک پوسٹیں قائم کر دی گئیں ہیں۔
ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف مطعلقہ قوانین میں ترامیم کی جا رہی ہیں جس میں اطلاع فراہم کرنے والوں کو ضبط شدہ مال کی نسبت سے انعام دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت دی۔