پی ایس ایل کا 7واں ایڈیشن: پلیئرز ڈرافٹ کے لیے 443 کرکٹرز رجسٹرڈ

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 7 ،  2022 کا پہلا میچ 27 جنوری کو کراچی میں ہوگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7ویں ایڈیشن کے لیے کم از کم 443 غیر ملکی کرکٹرز نے لیگ کے شیڈول پلیئرز ڈرافٹ سے قبل رجسٹریشن کرائی ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے شروع ہوگا جس میں 34 میچز شیڈول ہیں۔ شیڈول کیے گئے سارے میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔لیگ کے لیے پلیئرز ڈرافٹ 12 دسمبر کو لاہور میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

آسٹریلوی کرکٹ کے سیکیورٹی ایکسپرٹس کراچی پہنچ گئے

پی ایس ایل2022کےشیڈول کااعلان کردیا، پلیئرز ڈرافٹ 12 دسمبر کو ہوگا

کرکٹرز کرس گیل، ڈیوڈ ملر، عمران طاہر، جیسن رائے، راشد خان، لیام لیونگ اسٹون، ریلی روسو، تھیسارا پریرا، ٹائمل ملز، کولن منرو، کولن انگرام، ڈیوڈ ولی، مارچنٹ ڈی لینج، تبریز شمسی، اسورو اڑانا، جیمز ونس، اور سندیپ لامیچھانے پلاٹینم کیٹیگریز میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 7 ،  2022 کا پہلا میچ 27 جنوری کو کراچی میں ہوگا اور لاہور 27 فروری کو ٹورنامنٹ کے فائنل کی میزبانی کرے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعہ کے روز پریمیئر کرکٹ لیگ کے 7ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ "افتتاحی تقریب کے بعد، دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کا مقابلہ میزبان اور 2020 کی چیمپئن کراچی کنگز سے نیشنل اسٹیڈیم میں 27 جنوری کو شام 7 بجے کھیلا جائے گا جبکہ 28 جنوری کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گے۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق کراچی 27 جنوری سے 7 فروری تک 15 میچز کی میزبانی کرے گا ، جس کے بعد میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منتقل ہو جائیں گے ۔ 10 سے 27 فروری تک لاہور میں چار پلے آف میچز سمیت 15 میچز کھیلے جائیں گے۔

2017 کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا جب پاکستان کرکٹ کا ہیڈ کوارٹر پی ایس ایل فائنل کی میزبانی کرے گا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 2018 سے 2020 تک لیگ کے فائنلز کا انعقاد کیا تھا، جبکہ 2021 کا فائنل ابوظہبی میں کھیلا گیا تھا۔ جہاں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دی تھی۔

پی ایس ایل کے نئے سیریز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ “مجھے خوشی ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سے اب ٹیموں کے ساتھ منصوبہ بندی کی جائے تاکہ میچز کے انعقاد کو حتمی شکل دے سکیں تاکہ پی سی بی آپریشنل ڈلیوری کی رفتار میں اضافہ کرسکے، اور کھلاڑیوں کو کھیلنے کی معیاری سہولیات کے ساتھ ساتھ شائقین کو فائیو سٹار تجربہ فراہم کر سکیں جو ہمارے قابل قدر تجارتی شراکت دار ہیں۔”

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 7 شروع ہونے جارہا ہے ، پاکستان کرکٹ کےلیے یہ ایک بمپر سال ہے کیونکہ اسی سال آسٹریلیا اور انگینڈ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کا مکمل دورہ کریں گے ۔

متعلقہ تحاریر