صبا قمر ٹیلی فلم پی این ایس ہنگور میں مرکزی کردار اداکریں گی

ٹیلی فلم بحریہ کیلئے 1969 سے 2006 تک خدمات انجام دینے والی سب میرین ہنگور ایس 131 پر مبنی ہے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر پاک بحریہ کیلئے 1969 سے 2006 تک خدمات سرانجام دینے والی سب میرین پی این ایس ہنگور ایس 131 پر مبنی ٹیلی فلم”پی این ایس” میں مرکزی کردار اداکریں گی۔

تفصیلات کے  مطابق آر وائی ڈیجیٹل کے بینر تلے بننے والی ٹیلی فلم ”پی این ایس” میں اداکارہ صباقمر اور ساتھی اداکار زاہد احمد  مرکزی کردار اداکررہے ہیں ، فلم میں اداکارہ صباقمر اور سونیا حسین پولیس افسران کے روپ میں نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

صبا قمر نے ‘نینا کی شرافت’ کی تصویر دکھا دی

صبا قمر کی نئی  ویب سیریز "نینا” ریلیز کے لئے تیار

اداکارہ نے گذشتہ روز اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام کے اکاؤنٹ سے فلم ہنگور کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا  ، یہ ہے فلم ہنگور کا ٹریلر! انھوں نے کہا کہ غیر متزلزل بہادری کی اس داستان کا حصہ بننے پر مجھے فخر ہے۔

اس ٹیلی فلم  میں  اداکارہ صبا قمر اور زاہد احمد کے علاوہ عفان وحید، درفشاں سلیم، عریض احمد، حماد شعیب اور حارث وحید بھی شامل ہیں۔ ڈرامہ سیریل چیخ کی اداکارہ صباقمر نے سوشل میدیا پر ہنگور ایس 131 کے سیٹ سے زاہد احمد، حماد شعیب، عریض احمد، حارث وحید اور دیگر اداکاروں کے ہمراہ شوٹنگ کے دوران لی گئی تصویر بھی شیئر کی جس پر مداحوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا۔

متعلقہ تحاریر