خانیوال میں ضمنی انتخاب کیلئے کل دنگل سجے گا

حساس پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ پولنگ صبح 8 سے 5بجے تک جاری رہے گی

نون لیگی ایم پی اے نشاط خان ڈاھا کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی صوبائی نشست پی پی۔206خانیوال  میں کل مقابلہ ہوگا ،  صوبائی الیکشن کمشنر نے پنجاب کا ضمنی انتخاب کی تیاریوں مکمل کر لی ہے اور تمام ضروری ترسیل کردیا گیا۔

حلقے میں پولیس اور رینجرز کی  بھاری نفری میں   سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں ، حساس پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیے

4 نشستوں پر ضمنی انتخابات نے 2 جانیں لے لیں

سینیٹ انتخاب اب جہانگیر ترین بمقابلہ آصف زرداری ہوگا

ضمنی انتخابات حلقہ PP-206خانیوال میں بارہ امیدواروں کے درمیان انتخابات کا مرحلہ شروع ہوگا جس میں کل 230,6987رجسٹرڈ ووٹرز کے لئے 183پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

انتخاب میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں میں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز، پاکستان مسلم لیگ ن اور تحریک لبیک پاکستان شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرنے قیادت کر رہے ہیں جس کیلئے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا ہے اور پولیس اور رینجرز کی خاطر خواہ نفری تعینات کر لی گئی ہے۔

حلقہ PP-206میں کل 183پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جبکہ ان میں سے 23پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور پولیس و رینجرز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کو ہدایات دیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ تحاریر