اپٹما کا وزیراعظم کی کامیاب ٹیکسٹائل پالیسی کا اعتراف

ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافے کا خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے، 5 ارب ڈالر کے منصوبے شروع ہوچکے ہیں۔

آج اپٹما کی جانب سے جنگ گروپ کے انگریزی اخبار دی نیوز میں صفحہ اول پر ایک اشتہار دیا گیا جس میں وزیراعظم عمران خان کی کامیاب ٹیکسٹائل پالیسی کی تعریف کی گئی ہے۔

تعریفی اشتہار میں اپٹما نے بتایا کہ برآمدات میں اضافے کا خواب اب بلآخر حقیقت میں تبدیل ہو رہا ہے، 5 ارب ڈالر کے منصوبے شروع ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

40 نئے ٹیکسٹائل پلانٹس سے 6 بلین ڈالر کا فائدہ ہوگا، اپٹما

ایکسپورٹرز کا ٹیکسٹائل برآمدات 20 ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم

پچھلے برس کے مقابلے میں جولائی تا نومبر 2021 30 فیصد زیادہ پیداوار ہوئی کیونکہ 100 نئے صنعتی پلانٹس لگائے گئے تھے۔

40 کپڑا بننے کی ملیں جن میں 32 ہزار مشینیں ہیں انہیں ٹیکسٹائل پیداوار کے لیے فعال کیا گیا ہے۔

اپٹما نے امید ظاہر کی کہ مالی سال 2021 تا 2022 میں ٹیکسٹائل برآمدات 6 بلین ڈالر تک بڑھ جائیں گی اور اس سے لاکھوں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اپٹما نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ برآمدات کی رفتار کو اسی سطح پر قائم رکھا جائے جس کے لیے گیس، آر ایل این جی اور بجلی کی فراہمی بلاتعطل جاری رکھی جائے۔

گیس اور بجلی کے نرخ خطے کے دیگر ممالک میں قیمتیں دیکھتے ہوئے طے کیے جائیں۔

متعلقہ تحاریر