ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2021: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

منگل کو پہلے سیمی فائنل میں گرین شرٹس کا مقابلہ جنوبی کوریا اور بھارتی سورماؤں کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2021 کے لیگ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 6-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلے میچ میں پاکستانی ہاکی ٹیم نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2021 میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنا چوتھا میچ میں فتح حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

جانئیے ٹیم پاکستان کی 2021ء میں ریکارڈ توڑ کارکردگی

گرین شرٹس نے میزبان ٹیم کو 6-2 سے شکست دے کر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

پاکستانی ہاکی ٹیم اپنا سیمی فائنل منگل کے روز جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔

پاکستان کا جنوبی کوریا کے ساتھ کھیلا گیا میچ ایک دلچسپ مقابلے کے بعد تین تین گول سے برابری پر ختم ہوا تھا۔

دوسرے میچ میں میزبان بنگلہ دیش کو جاپان نے 5-0 کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

پاکستان چار میچز کھیل کر پانچ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

بھارتی ہاکی ٹیم نے اتوار کو جاپان کو عبرتناک شکست دے کر پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا لی تھی۔ اس طرح پانچ ملکی ٹورنامنٹ کے لیگ راؤنڈ میں جنوبی کوریا 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

اس سے قبل ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں جنوبی کوریا اور بھارت کا میچ ڈرا ہوگیا تھا تاہم دوسرے اور تیسرے میچ میں بھارت نے پاکستان اور بنگلادیش کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔

متعلقہ تحاریر