ممتاز صحافی ڈاکٹر زاہدحسین کا نوائے وقت انتظامیہ کو انتباہ

میرے 2 سالوں کے واجبات یک مشت ادا کئے جائیں، بصورت دیگر میں 7 دن بعد روزنامہ نوائے وقت اسلام آباد کے گیٹ کے باہر چارپائی پر لیٹ کر دھرنا دوں گا۔ سینئر صحافی نے متنبہ کردیا۔

ممتاز سینئر صحافی ڈاکٹر زاہد حسین چغتائی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔

ڈاکٹر زاہد حسین چغتائی کی جانب سے پوسٹ میں روزنامہ نوائے وقت کے مالکان شفیق صاحب/محترمہ رمیزہ نظامی کے نام ایک درخواست میں کہا گیا ہے کہ میں بہت دن سے ہاتھ جوڑ جوڑ کر آپ سے اپنے واجبات کی آخری دو قسطیں مانگ رہا ہوں۔ میں نے آپ کو بتایا بھی ھے کہ میں نے ڈاکٹروں کے مشورے پر بائی پاس آپریشن کرانا ہےلیکن آپ ٹس سے مس نہیں ھوئے۔کال اٹھاتے ہیں اور نہ ہی میسج کا جواب دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے

مریم نواز کو وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے طنزیہ ٹوئٹ مہنگا پڑگیا

انہوں نے کہا کہ میں ایک بیمار اور معذور انسان ھوں۔ میں نے اس معذوری میں 39 سال نوائے وقت کی خدمت کی ہے۔مجھے بائی پاس آپریشن کیلئے پیسوں کی اشد ضرورت ھے۔مجھے دونوں اقساط یک مشت درکار ہیں۔ایک قسط میں نہیں لوں گاکیونکہ ایک قسط سے میرے آپریشن کے اخراجات پورے نہیں ھوتے۔براہ کرم مجھے دونوں اقساط یک مشت دے دیں۔

پوسٹ میں ڈاکٹر زاہد حسین چغتائی کی جانب سے متنبہ کیا گیا کہ میں سات دن بعد نوائے وقت اسلام آباد کے گیٹ پر چارپائی پر لیٹ کر دھرنا دوں گا۔چاھے، اس سخت سردی میں مجھے نمونیہ ھی کیوں نہ ھو جائے۔ یک دم مرنا سسک سسک کر مرنے سے بہتر ھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ نے پیسے نہ دئیے تو میں اس سے بھی سخت احتجاج کروں گا۔

متعلقہ تحاریر