ITV کی اینکر نے لائیو کوریج کے دوران پوپ فرانسس کی موت کا اعلان کردیا
آئرش ٹی وی کی نیوز اینکر نے یہ اعلان اس وقت کیا جب پوپ فرانسس ویٹیکن میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
آئی ٹی وی کو کرسمس ڈے کے موقع پر لائیو کوریج کے دوران ایک بڑی غلطی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک نیوز اینکر نے غلطی سے پوپ فرانسیس کی موت کا اعلان کردیا۔
نیوز اینکر ہفتہ کی سہ پہر کو ایک لائیو سیگمنٹ کے دوران سالانہ "کرسمس تقریبات سے منعقدہ Urby et Urby et Orbin homily کی رپورٹنگ کر رہی تھی جب اس نے یہ غلطی کی۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی حکومت کا پنڈورا پیپرز سےمتعلق تحقیقات کا اعلان
قرآن مجید کا کورین زبان میں بھی ترجمہ مکمل
نیوز اینکر کے مطابق ” پوپ نے کرسمس کے حوالے منعقدہ تقریب کے دوران وبائی مرض کے خاتمے لیے دعاؤں پر توجہ مرکوز رکھی۔ پوپ کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ضرورت مندوں کو ویکسین فراہم کی جانی چاہیے۔”
اسی دوران نیوز اینکر نے پوپ کی موت کا اعلان کردیا۔
تاہم، نیوز اینکر نے فوراً اپنی غلطی کا احساس کرتے ہوئے ناظرین سے معافی طلب کی۔
ناظرین اس غلطی سے الجھن کا شکار ہو گئے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ایک صارف نے میسج کرتے ہوئے لکھا کہ "کیا میں بدحواس ہو گیا ہوں یا پھر آئی ٹی وی نے پوپ کی موت کے بارے میں خبر چلا دی ہے۔
ITV just announced the death of The Pope by accident pic.twitter.com/GS5RNCdm5b
— Scott Bryan (@scottygb) December 25, 2021
ٹوئٹر کے ایک اور سخت گیر صارف نے لکھا ہے کہ "پوپ کے حوالے سے آئی ٹی وی کیا چلا رہا ہے اس خبر کی حساسیت کا احساس ہے۔”
ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ "میں اپنے خیال میں ایک نیا آئی ٹی وی دیکھ رہا تھا اور رپورٹر پوپ کے بارے میں بات کر رہی تھی اور اسی دوران اس نے پوپ کی موت کا اعلان کیا تو پھر جلد ہی معذرت بھی کرلی۔”
بعدازاں آئی ٹی وی انتظامیہ نے نیوز اینکر کی غلطی پر معذرت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیوز اینکر کے پاس تیار شدہ اسکرپٹ ہوتا ہے تاہم جو کچھ اس سے پڑھا گیا وہ غلطی سے پڑھا گیا تھا۔
واضح رہے 25 دسمبر کو سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے شام ، یمن اور عراق جیسے ممالک میں ہونے والے مظالم کی مذمت کی۔
پوپ فرانسس کا کہنا تھا ہم ان پرتشدد تصادموں کے اتنے عادی ہو چکے ہیں کہ اب بے پناہ سانحات خاموشی سے گزرے جاتے ہیں اور ہمیں احساس تک نہیں ہوتا۔ ہم اپنے بھائیوں اور بہنوں کے درد اور تکلیف کی فریاد کو سننے کا خطرہ مول نہیں لیتے ہیں۔









