میرا پاکستان میرا گھر اسکیم، بینکوں نے 109 ارب کے قرضے منظور کیے

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شروع کردہ ہاؤسنگ اسکیم کے لیے 260 ارب روپے قرضوں کی درخواست کی گئی، 32 ارب روپے جاری کیے گئے۔

صحافی فصیح منگی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کی ہے کہ حکومت پاکستان کی ہاؤسنگ اسکیم کے لیے شہریوں کو بینک الفلاح، میزان بینک اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے سب سے زیادہ قرضے فراہم کیے ہیں۔

فصیح منگی نے بتایا کہ شہریوں کی جانب سے 260 ارب روپے یعنی 1.5 ارب ڈالر قرضے کی درخواست کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

مالی سال 2022 کیلیے 10 بلین ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا جائے گا

میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کی کامیابی کا سفر جاری

اس درخواست کردہ رقم میں سے چھوٹے گھروں کے لیے 109 ارب روپے یعنی 600 ملین ڈالر کی منظوری کی گئی اور 32 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے بھی ‘میرا پاکستان میرا گھر’ اسکیم کے تحت گھروں کی تعمیر کے لیے کمرشل بینکوں کی جانب سے با آسانی قرضہ فراہمی کو سراہا تھا۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے بتایا ہے کہ پچھلے مہینوں کے دوران بینکوں نے ہفت وار بنیاد پر 4 ارب روپے کی منظوری دی ہے جبکہ 1.6 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر