مری پیٹرولیم کی نجکاری روک دی گئی
کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے اجلاس میں فیصلہ کیا، کمپنی گھوٹکی ڈسٹرکٹ میں ملک کے سب سے بڑے گیس ذخائر کو آپریٹ کر رہی ہے۔
حکومت نے مری پیٹرولیم کمپنی کی نجکاری کا منصوبہ روک دیا ہے، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے یہ فیصلہ ایک اجلاس کے دوران کیا۔
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کمیٹی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، اجلاس میں وزیر نجکاری محمد میاں سومرو، وزیر توانائی حماد اظہر، سیکرٹری فنانس ڈویژن، سیکرٹری نجکاری کمیشن، سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے
ورلڈ بینک بجلی کی تقسیم کار کمپنیز کا قبلہ درست کرنے کی ٹھان لی
مشیرخزانہ کی لسٹڈکمپنیوں سے 950 ارب کا منافع تقسیم کرنے کی فرمائش
حکومت نے فی الحال مری پیٹرولیم کمپنی میں موجود اپنے 18.39 فیصد حصص سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
مری پیٹرولیم ایک مکمل فعال کمپنی ہے جو کہ تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش اور پیداوار کے لیے کام کر رہی ہے۔
اس وقت مری پیٹرولیم سندھ کی گھوٹکی ڈسٹرکٹ میں موجود ملک کے سب سے بڑے گیس ذخائر کو آپریٹ کر رہی ہے۔
مری پیٹرولیم کے 40 فیصد حصص اور مینجمنٹ کے حقوق فوجی فاؤنڈیشن کے پاس ہیں جبکہ آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی، حکومت اور عام عوام بالترتیب 20 فیصد، 18.39 فیصد اور 21.6 فیصد حصص کی شراکت دار ہے۔