کراچی والوں کو بجلی کا ایک اور جھٹکا، فی یونٹ 1 روپیہ 7 پیسے مزید مہنگا

نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا ، فیصلے کا اطلاق جنوری کے بلوں پر ہوگا۔

کراچی والوں کا مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، کے الیکٹرک نے اپنے صارفین کے لئے بجلی مزید ایک روپیہ اور 7 پیسے مہنگی کردی ہے۔

کراچی والوں کےلیے بری خبر ہے اور وہ یہ کہ  کے الیکٹرک کے لیے نیپرا نے بجلی ایک روپے 7 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی یے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صرف 2000 روپے ٹیکس ادا کیا

پی ایس ایکس میں درج کمپنیوں نے 2021 میں سب سے زیادہ منافع ادا کیا

؎نیپرا کے اس فیصلے سے کے الیکٹرک صارفین پر ایک ارب 91 کروڑ روپےکا بوجھ پڑے گا۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ہے.

 

نیپرا کے فیصلے کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اکتوبر کے لیے کیا گیا۔ وصولی جنوری کے بلوں میں کی جائے گی۔

فیصلے کے مطابق 50 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین پر موجودہ اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ مہنگائی سے تنگ اہلیان کراچی نیپرا کے اس فیصلے سے مزید پریشان ہوگئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر