پی ایس ایکس میں درج کمپنیوں نے 2021 میں سب سے زیادہ منافع ادا کیا

مالی سال  2021 میں کارپوریٹ سیکٹر نے تقریباً 87 فیصد 499.840 بلین روپےسے زائد منافع ادا کیا

مالی سال 2021 میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتہائی اتار چڑھاؤ کا شکار رہا اور 2021 کے آخری ہفتے کا اختتام ایک مثبت ہوا پانچ میں سے چار تجارتی سیشنز میں مثبت اشارے دیکھنے میں آئے نتیجتاً اسٹاک ایکسچینج 1.1% یا 179.87 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے 100 انڈیکس بینچ مارک انڈیکس 44,596.07 پوائنٹس تک بڑھ گیا جبکہ  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج کمپنیوں نے 2021 میں اب تک کا سب سے زیادہ منافع ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں درج کمپنیوں نےمالی سال  2021 میں اب تک کا سب سے زیادہ منافع ادا کیامالی سال  2020 کے مقابلے مالی سال  2021 میں کارپوریٹ سیکٹر نے تقریباً 87 فیصد ر  499.840 بلین روپےسے زائد منافع ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، مارکیٹ 130 پوائنٹس گر گئی

اسٹاک ایکسچینج تباہ، رئیل اسٹیٹ سب سے بڑی ملکی صنعت بن گئی

مالی سال 2020 میں اسٹاک ایکسچینج نے رجسٹرد کمپنیوں سے تقریباً 267.608 بلین روپے منافع  حاصل کیا تھا۔مختلف بینکوں سے سال  2020  میں حاصل کردہ منافع 64.251 بلین روپے سےبڑھ کر سال  2021  میں 139 بلین روپے تقریباً دوگنا ہو ۔

تیل اور گیس کمپنیوں نےمالی سال  2021 میں اسٹاک ایکسچینج کو  71.12 بلین روپے ادا کیے جبکہ سال  2020 میں 44.608 بلین روپے ادا کئے گئے تھے ، کھاد تیار کرنے والی کمپنیوں نےسال2020  میں47.96 بلین روپے کے  مقابلے میں  سال 2021 میں  59 بلین روپے منافع اداکیا ۔

متعلقہ تحاریر