بلدیاتی حکام اپنے اختیارات سے نا واقف، ذمہ داریاں ایک دوسرے کے سر ڈالنے لگے

ضلعی بلدیات کے پاس  صرف سوفٹ تجاوزات کے خاتمے کے اختیارات ہیں ۔

بلدیاتی سربراہان اپنے اختیارات سے واقف نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا شکار، عدالتی کاروائیوں کے دوران دوسرے محکمے کی ذمہ داری اپنے سر لینے لگے۔

ذرائع کے  مطابق   متعلقہ حکام  کا کہنا ہے کہ   بلدیاتی اداروں کے پاس عمارتوں کی انہدامی کارروائی کا اختیار نہیں  ہے تاہم  عدلیہ کے  احترام  کے باعث عدلیہ کے سامنے درست بات نہیں کر پارہے ہیں ، ضلعی بلدیات کے پاس  صرف سوفٹ تجاوزات کے خاتمے کے اختیارات ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

آئی جی خیبر پختون خوا کا حکومت سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ

بلدیاتی الیکشن سے قبل ن،جنون اور جیالوں نے لاہور پر نظریں گاڑ ھ لیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے سربراہان پارکوں، میدانوں یا دیگر جگہوں پر متعلقہ محکمے کو رپورٹ کر سکتے ہیں ، بلدیاتی سربراہان دوسرے اداروں کی ذمہ داریاں اپنے سر لے کر مشکل میں گرفتار ہو رہے ہیں  تاہم متعلقہ محکمے کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانونی جائزہ لینے کے بعد غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کرے ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عدلیہ کے خوف یا اختیارات کا علم نہ ہونے کی وجہ سے بلدیاتی سربراہان "بیگانی  شادی میں عبداللہ دیوانہ” کی مثل بنے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر