شہزادی کیٹ مڈلٹن کی نئی تصویر پر 10 لاکھ سے زائد لائیکس
کیٹ مڈلٹن نے40 ویں سالگرہ سے قبل اپنے نئے مونوکروم پورٹریٹ کی نمائش کردی
دلکش مسکراہٹ اور پر کشش شخصیت کی مالک ڈچز آف کیمبرج،کی معروف شہزادی کیتھرین مڈلٹن جو اپنی خوش لباسی اور فیشن کے منفرد انداز کی وجہ سے دنیا بھر میں جانی جاتی ہیں نےاپنی 40 ویں سالگرہ سے قبل اپنے نئے مونوکروم پورٹریٹ کی نمائش کردی گئی جس کو صرف ایک گھنٹے کے دوران لاکھوں لوگوں نے لائیک اور شیئر کیا ۔
گزشتہ روز شہزادی کیٹ مڈلٹن نے سماجی رابطوں کی ویڈیوز اور فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام اور ٹوئٹر کے آفیشل اکاؤنٹ سے اپنا ایک نیا پورٹریٹ شیئر کیا ، تصویر شیئر کرتے ہوئے انھوں نے لکھا کہ’وہ اپنی 40 ویں سالگرہ سے پہلے نیا پورٹریٹ شیئر کرتے ہوئے بہت خوش ہیں‘۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
کیٹ میڈلٹن کے پاس دنیا کی مشہور ترین انگوٹھی
میگھن اور ہیری کا انٹرویو یا ساس بہو کی روایتی لڑائی؟
Thank you for all of your very kind birthday wishes, and to Paolo and the National Portrait Gallery for these three special portraits. C
📸 Paolo Roversi pic.twitter.com/FDMn5raCnr
— The Duke and Duchess of Cambridge (@KensingtonRoyal) January 9, 2022
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’یہ تین نئے پورٹریٹ میں سے ایک ہے جو نیشنل پورٹریٹ گیلری کے مستقل مجموعہ میں داخل ہو جائے گا، جس کی سرپرست ڈچز ہیں‘۔ دوسری جانب نیشنل پورٹریٹ گیلری کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا ڈچز آف کیمبرج کے اس نئے پورٹریٹ کے بارے میں کہنا ہے کہ’ ووگ میگزین کے مشہور فوٹوگرافر پاولو روورسی کی جانب سے لی گئی اس تصویر کو گیلری کے نئے مجموعے میں شامل کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور بہت پرجوش ہیں۔
واضح رہے کہ شہزادی کیتھرین مڈلٹن 9 جنوری 1982 میں پیدا ہوئیں ، وہ اپنے شوہر پرنس ولیم سے تقریبا چھ ماہ بڑی ہیں ، شہزادہ ولیم 21 جون 1982 کو پیدا ہوئے تھے۔