پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100 انڈیکس میں 541 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز حصص کی مارکیٹ میں سرمایہ کاری میں مثبت رجحان دیکھا گیا ۔ مارکیٹ کے مالیاتی حجم میں اضافے کے ساتھ بینچ مارک انڈیکس میں دن بھر تیزی رہی۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کے ایس اے 100 انڈیکس سارے سیشن کے دران گرین رہا ۔ سرمایہ کاری میں زبردستی تیزی کے باعث ایک وقت میں 100 انڈیکس 761 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم دن کا اختتام 541.98 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 887.63 پر ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

ٹیلی کام کمپنیز کا منی بجٹ میں ٹیکسز میں اضافے پر تحفظات کا اظہار

کلینڈر ایئر 2021 میں سرمایہ کاری میں 22.6 فیصد اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک

دیگر انڈیکسز میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 561.47 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 74,426.91 پر بند ہوا، جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 308.57 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 31,359.57 پر بند ہوا۔

سارے دن میں حصص کی مارکیٹ میں 35 کروڑ 69 لاکھ 67 ہزار 665 شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ گذشتہ روز 24 کروڑ 22 لاکھ 63 ہزار 117 شیئرز کے سودے ہوئے تھے۔

متعلقہ تحاریر