پچھلے امریکی صدور کے مقابلے میں جوبائیڈن کیمرے سے دور
بائیڈن نے22 انٹرویوز ، 9 رسمی نیوز کانفرنسز کیں جس میں سے6انفرادی اور 3غیرملکی رہنماؤں کے ساتھ تھیں

امریکی صدر جوبائیڈن جو اپنے عہدے کے ایک سال مکمل ہونے کے قریب ہیں انھوں نے سب سے کم میڈیا سے رابطے رکھےہیں ، اس پورے سال کے دوران بائیڈن نے کل 22 انٹرویوز دیئے ، 9 رسمی نیوز کانفرنسز کیں جس میں سے چھ انفرادی اور تین غیرملکی رہنماؤں کے ساتھ تھیں، جبکہ ان کے مقابلے میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے سال میں 92 انٹر ویوز دیئے تھے۔
امریکی میڈیا کےمطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے جب اقتدار سنبھالا تو امریکہ تاریخ کے سنگین بحران سے نبردآزماں تھا، ایک جانب افغانستان سے امریکی فوج کا محفوظ انخلا ، امریکی فوج کے افغانستان سے نکلنے کےبعد کی صورتحال ایک بڑا چیلنج تھی ، شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات ، ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات سمیت دیگر کئی ایسے چیلنجز تھے جس کا سامنا نئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کرنا تھا ، ابھی یہ صورتحال ہی واضح نہیں ہوئی تھی کہ عالمی وباء کورونا وائرس نے دنیا کو بری طرح متاثر کیا ، خود امریکہ میں وباء سے لاکھوں لوگ ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے
امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرگئی
پاکستان کے جوبائیڈن انتظامیہ کے ساتھ کیسے تعلقات ہوں گے؟
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں سب سے بڑی ذمہ داری ملک کے صدر کی بنتی ہے اس کے باوجود جوبائیڈن نے میڈیاسے رابطے بہت محدود رکھے ، رپورٹ کے مطابق اس پورے سال کے دوران جو بائیڈن نے کل 22 انٹرویوز دیئے ، 9 رسمی نیوز کانفرنسز کیں جس میں سے چھ انفرادی اور تین غیرملکی رہنماؤں کے ساتھ تھیں، جبکہ ان کے مقابلے میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے سال میں 92 انٹر ویوز دیئے تھے۔
ٹاؤن یونیورسٹی کی پروفیسر اور وائٹ ہاؤس ٹرانزیشن پروجیکٹ کی ڈائریکٹر مارتھا نے اپنے تجزیے میں بتایا کہ سابق صدر رونالڈ ریگن نے جو بائیڈن کے مقابلے میں میڈیا کا سامنا بہت کم کیا تاہم ان کا میڈیا سے کم رابطہ کرنا وقت کی ضرورت تھا ، انھوں نے بتایا کہ صدر رونالڈ ریگن کے اقتدار سنبھالنے کےبعد مارچ 1981 میں جان ہنکلے جونیئر پر قاتلانہ حملہ ہوا جس کے باعث ان کی میڈیا کی مصروفیات کو محدود کرنا پڑا ۔
امریکی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹ میں جوبائیڈ ن کا موازنہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کیا ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور اقتدار کے پہلے ایک سال کے دوران 92 انٹر ویوز دیئے سیکڑوں پریس کانفرنسز اور میڈیاسے رسمی اور غیر رسمی گفتگو کی ۔









