پی ٹی آئی میں مخصوص لابی کو آگے لایا جارہا ہے، عامر لیاقت حسین
ایم این اے عامر لیاقت وفاقی وزیر علی زیدی سے ناراض ہیں، انہوں نے ٹوئٹر پر متعدد ٹویٹس کے ذریعے بتایا کہ انہیں سائیڈ لائن کردیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پارٹی میں اندرونی اختلافات کو بےنقاب کر دیا، عامر لیاقت کراچی کے حلقہ این اے 245 سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔
عامر لیاقت حسین نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر علی زیدی پارٹی میں موجود اپنی لابی کو آگے لا رہے ہیں۔
اگر محترم علی زیدی بے مشاورت کے بنا دیصکے کر کے اپنے گروپ کو ہی آگے لانا تھا تو ہمیں بتادیتے ، ہم عمران خان کی وجہ سے ہی ٹی آئی میں ہر طلم اور نظر اندازی برداشت کرتے رہے لیکن نظر انداز کرنے کی حد ہوتی ہے ، خاموشی سے کارکنان کب تک تماشا دیکھیں؟ علی زیدی پر بھروسا کر کے غلطی کی
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) January 12, 2022
انہوں نے کہا کہ اب تک ہر ناانصافی کو صرف وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے برداشت کرتا رہا لیکن اب بس ہوچکی ہے، کارکنان کب تک خاموش رہیں گے؟
یہ بھی پڑھیے
سوئیڈن کی پہلی خاتون وزیراعظم نے ڈیڑھ گھنٹے بعدہی استعفیٰ کیوں دیدیا؟
وزیراعلیٰ بلوچستان نے استعفیٰ کیوں دیا؟ سینیٹر انوار الحق نے سب بتا دیا
عامر لیاقت نے ایک پارٹی عہدیدار اشرف جبار قریشی کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اشرف جبار بتا رہے ہیں کہ ہم سمجھتے تھے کہ پارٹی میں پارلیمانی طرز عمل اپنایا جائے گا۔
اشرف جبار قریشی کو اٹھا کر پھینک دیا گیا، مجھے کراچی میں بھاڑ جھونکنے کے لیے رکھ دیا پورا شہر جانتا ہے میری حیثیت کیا ہے میں کراچی میں تحریک انصاف کو خان صاجب کا گڑھ بناُسکتا تھا، تربیت یافتہ سیاسی کارکن ہوں ، میرے والدین کے نام سے کراچی جاناُ جاتا ہے میں نے فاروق ستار کو شکست دی pic.twitter.com/cwuSRDlYK7
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) January 12, 2022
انہوں نے کہا کہ علی زیدی اپنے گروپ کو آگے لا رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے کچھ وقت دیں، معاملات بہتر ہوجائیں گے لیکن کسی کو بھی موقع دینے کیلیے تین سال کافی ہوتے ہیں۔
عامر لیاقت حسین کو ماضی میں بھی کئی مواقعوں پر پارٹی کی سینیئر قیادت کے ساتھ مسائل رہے ہیں، انہوں نے جولائی 2020 میں اور اکتوبر 2021 میں اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا لیکن بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی مداخلت پر استعفیٰ واپس لے لیا۔
اب کی بار عامر لیاقت حسین بہت ‘غصے’ میں نظر آتے ہیں، لگتا ہے کہ وہ استعفیٰ بھی دے دیں گے، لیکن پتا نہیں کہ اب کی بار وہ استعفیٰ دیں گے تو واقعی مستعفی ہوجائیں گے یا کچھ دن بعد استعفیٰ واپس لے لیں گے۔