انوشکا شرما کا کوہلی کے کپتانی چھوڑنے پر جذباتی پیغام

بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ویرات کوہلی  کی جانب سے کپتانی چھوڑنے کے بعد ان کی اہلیہ نے جذباتی پیغام شیئر کیاہے۔اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انوشکا شرما نے  انسٹاگرام پر ویرات کوہلی کی قہقہے لگاتی تصویرکے ساتھ  طویل اور جذباتی تحریر بھی شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

قابل ذکر سفر کا اختتام، ویرات کوہلی ٹیسٹ کپتان کے عہدے سے بھی دستبردار

ویرات کوہلی تھرڈ امپائر سے لڑ پڑے، آئی سی سی کارروائی کرے گا؟

انوشکا شرما نے لکھا کہ  مجھے 2014 کا وہ دن یاد ہے جب تم نے مجھے بتایا تھا کہ تمہیں و کپتان بنا دیا گیا ہے کیونکہ (ایم ایس)مہندر سنگھ دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)

اداکارہ نے لکھا کہ مجھے یاد ہے اس دن تمہار ی کپتانی کا اعلان ہونے کے بعد دھونی، میں اور تم گفتگو کررہے تھے اور وہ مذاق کر رہے تھے  کہ اب کتنی جلدی تمہاری  داڑھی سرمئی  ہونا شروع ہوجائے گی ۔ ہم سب کو اس بات پر خوب ہنسی آئی تھی ۔ لیکن  اس دن سے واقعی میں نے تمہاری  داڑھی کو سرمئی ہوتے دیکھا ۔

انوشکا شرما نےلکھا کہ  میں نے تمہارے اندر اور تمہارے اطراف بہتری دیکھی ہے اور بے پناہ بہتری دیکھی ہے ۔ اور ہاں بطور کپتان بھارتی کرکٹ ٹیم تمہاری   کامیابی اور تمہاری قیادت میں بھارتی ٹیم کی کامیابی پرمجھے  بہت فخر ہے۔ لیکن مجھے اس  بہتری پر زیادہ فخر ہے جو تم اپنے اندر لائے ہو۔

انوشکا نےلکھا کہ 2014 میں ہم بہت جوان اور معصوم تھے۔ اور یہی سوچتے تھے کہ  نیک ارادے، مثبت سوچ  اور محرکات آپ کو زندگی میں آگے لے جا سکتے ہیں۔اور  یقینی طور پرہوتا بھی ایسے ہی ہے لیکن  چیلنجز کے بغیر نہیں۔ ان میں سے بہت سے چیلنجز جن کا تم نے سامنا کیا وہ ہمیشہ میدان میں درپیش  نہیں آئے۔ لیکن پھر، یہی تو زندگی ہے نا؟ یہ آپ کو ان جگہوں پر آزماتی ہے جہاں آپ کو اس کی کم سے کم توقع ہوتی ہے لیکن سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

اداکارہ نے اپنے شوہر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ تم نے ٹیم کی مثالی قیادت کی اور میدان میں اپنی توانائی کے کو اس حد تک جیت  کیلیے استعمال کیا  کہ کبھی کبھی ہارنے کے بعدبھی میں  نے تمہارے ساتھ بیٹھ کر تمہاری آنکھوں میں آنسو دیکھے ،جب تم سوچ رہے ہوتے تھے کہ کیااب بھی کچھ ایسا ہے جو تم کرسکتے ہو ؟ تم ایسے ہی ہو اور دوسروں سے بھی ایسی ہی توقع رکھتے ہو۔

انوشکا شرما نےمزید لکھا کہ تم غیر روایتی اور سیدھے سادے ہو، دکھاواتمہارا  دشمن ہے اور یہی چیزتمہیں میری اور مداحوں کی نظروں میں عظیم بناتی ہے کیونکہ اس سب کے پیچھے ہمیشہ تمہارے  خالص ارادے تھے اور ہر کوئی اسے صحیح معنوں میں نہیں سمجھ سکے گا۔ جیسا کہ میں نے کہا ہے، واقعی مبارک باد کے مستحق ہیں وہ لوگ جنہوں نےتمہیں  جاننے کی کوشش کی ۔یقیناً تم مکمل نہیں ہواور  تم میں خامیاں ہیں لیکن تم  نے انہیں  چھپانے کی کوشش کب کی؟

اداکارہ نے اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ تم  نے جو کیا  وہ ہمیشہ صحیح  اور مشکل کام کے لیے کھڑا ہونا تھا!میں جانتی ہوں تم نے کبھی کسی چیز کی لالچ نہیں کی ، حتیٰ کہ اس عہدے کی بھی نہیں ۔ کیونکہ جب کوئی کسی چیز کو انتہائی  مضبوطی سے تھامے رکھتا ہے تو وہ خود کو محدود کرلیتا ہے اور میری جان تم لامحدود ہو۔ہماری بیٹی اپنے باپ کے ان 7 سالوں  کے تجربے سے سیکھے گی۔

متعلقہ تحاریر