ریاست کاچوتھا ستون اخلاقی تربیت کا متقاضی
پاکستان میں سبھی کسی نہ کسی طرف سے گالی گلوچ، بدزبانی اور بدکلامی کا یا تو سامنا کر رہے یا اس کا مظاہرہ کررہے ہیں

صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون ہی نہیں بلکہ معاشرے کا عکس بھی کہا جاتا ہے معاشرے کی اصلاح اور بگاڑ میں صحافت کا کردار انتہائی اہم ہے ۔منفی ذہن کے رجحانات اور منفی ذہن کی شخصیات کی حوصلہ شکنی اور ملک و قوم کا مثبت امیج قائم کرنے میں بھی صحافت کا کلیدی کردار ہے۔
پاکستان میں معروف عوامی شخصیات، سرکاری محکموں میں کام کرنے والے،ریاستی اداروں کے لوگ، سیاسی جماعتوں کے رہنما اور دینی شخصیات اور ہر خاص و عام کو دیکھا جائے تو سبھی کسی نہ کسی طرف سے گالی گلوچ، بدزبانی اور بدکلامی کا یا تو سامنا کر رہے یا اس کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
گذشتہ تین دہائیوں سے پاکستان کی میڈیا انڈسٹری نے وسیع پیمانے پر توسیع تو ہوئی ہے لیکن اس کے ضابطۂ اخلاق پر نہ تو آج تک اتفاق ہوسکا اور نہ ہی اس پر عملدرآمد کا کوئی نظام بن سکا، اور نا ہی ہم اس درجہ پر آسکے ہیں کہ صحافتی اقتدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنے مؤقف پر دلیل دیں ۔
یہ بھی پڑھیے
میڈیاورکرز کو سڑکوں پر گولیوں اور گھروں پربھوک سےموت کا خوف
افسوس صد افسوس ، پاکستانی میڈیا نے ملائیشیا اور اس کے رہنماؤں کا مذاق بنا دیا
ایان علی اوراس جیسی تمام فاحشہ اوربد کردار خواتین کے لئےخوشخبری- جلدی کریں جسٹس فیض عیسا کے فیصلے کے بعد فورا کسی جج سے شادی کر لیں یا متعہ ہی کرلیں – سارے الزامات اور قانون کی پکڑسے بچ جاینگی – ڈالر بھی محفوظ – تفصیل سنیے آخری شوکے تازہ شومیں یوٹیوب پرعرفان ہاشمی کے ساتھ جلد ہی
— SHAHEEN SEHBAI (@SSEHBAI1) January 31, 2022
گذشتہ روز دنیائے صحافت کا بڑا نام، نامور صحافی اور سینئر کالم نگار شاہین صہبائی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواتین کے حوالے سے جن الفاظ کا استعمال کیا وہ پاکستان کے ایک سینئر صحافی کی صحافتی اقدار پر کئی سوالات کھڑے کر رہا ہے ، انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ "ایان علی اوراس جیسی تمام فاحشہ اوربد کردار خواتین کے لئےخوشخبری- جلدی کریں جسٹس فیض عیسا کے فیصلے کے بعد فورا کسی جج سے شادی کر لیں یا متعہ ہی کرلیں – سارے الزامات اور قانون کی پکڑسے بچ جاینگی – ڈالر بھی محفوظ – تفصیل سنیے آخری شوکے تازہ شومیں یوٹیوب پرعرفان ہاشمی کے ساتھ جلد ہی”۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے عمران خان ، مراد سعید اور حمزہ علی عباسی پر ہم جنس پرستی کا الزام عائدکیا تھا ، وزیرِ مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کے حوالے سے بھی ریحام خان نے غیر اخلاقی الزامات لگائے ۔
پاکستانی معاشرے کو ایک مہذب اور باوقار بنانے کیلئے جہاں ہم سب کو مشترکہ کوششیں کرنا ضروری ہیں وہیں صحافیوں کا اخلاقی اقدار کو تھامے رکھنا بھی بے حد ضروری ہے کیونکہ صحافت کو ریاست کا چوتھا اور مضبوط ترین ستون قرار دیا جاتا ہے اور یہی معاشرے کی اصلاح میں سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔









