ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح 13 فیصد، عوام چکرا گئے

پاکستان شماریات بیورو نے نئے اعداد و شمار جاری کر دیئے، خوردنی تیل، دالیں، پھل، گوشت، سبزیاں سب کچھ مہنگا ہوگیا، عوام کی قوت خرید جواب دے گئی۔

 

مہنگائی کی دہائی، عوام 12.96 فیصد سالانہ مہنگائی سے چکرا گئے، کھانا پینا، تعلیم و تربیت، علاج معالجہ اور رہائش اور ٹرانسپورٹ سمیت سب مہنگا، ایندھن کے دام نے مہنگائی کی آگ پر تیل کا کام کیا۔

پاکستان شماریات بیورو کے اعداد و شمار بھی بڑھتی مہنگائی کا اعتراف کرتے نظر آتے ہیں۔ ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وزارت خزانہ نے مہنگائی میں اضافے کا اعتراف کرلیا

ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 19 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ

جنوری 2021ء کے مقابلے میں جنوری 2022ء میں مہنگائی کی شرح 12.96 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ مالی سال میں جولائی تا جنوری 2021-22ء میں مہنگائی کی شرح 10.26 ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں خوردنی تیل 54.33، ویجی ٹیبل آئل 47.4 اور مسٹرڈ آئل 46.68 مہنگے ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق دال مسور 41.3، پھل 28.35، چنے 24.7 اور گوشت 22.38 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔ چکن 17، دال چنا 15.67، بیس 15.37، دال ماش 12.46 اور سبزیاں 11.58 فیصد مہنگی ہوئیں۔

پاکستان شماریات بیورو کے مطابق بجلی کے نرخ 56.20، موٹر فیول 36.22، جوتے 25 اور لانڈری 22 فیصد مہنگی ہوئی۔

ایک سال میں ادویات، ڈاکٹر کی فیس اور لیبارٹری ٹیسٹ 9.7 فیصد مہنگے ہوئے۔ ایک سال میں اسکول فیس، درسی کتابیں اور اسکول بیگ 3.7 فیصد تک مہنگے ہوئے۔

ایک سال میں سستا کیا ہوا؟

پاکستان شماریات بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں ٹماٹر 42 فیصد سستا ہوا۔ اسی طرح دال مونگ 25 فی صد سستی ہوئی، ایک سال میں پیاز 4.39 فیصد اور مسالہ جات 2.58 فیصد سستے ہوئے۔

متعلقہ تحاریر