آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ دورہ پاکستان کیلئے پُرجوش

ایسے ملک میں کھیلنا بہت خاص ہے جہاں میں پیدا ہوا,یہاں میرے بہت سے رشتے دار ہیں دورہ پاکستان کیلئے پُرجوش ہوں

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین عثمان نے اپنی ٹیم کے آئندہ دورہ پاکستان کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس ملک میں  میں پیدا ہوا وہاں کھیلنا میرے لئے بہت  خاص ہوگا۔

آسٹریلوی اسٹار بلے باز عثمان خواجہ  نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اپنی ٹیم کے آئندہ دورہ پاکستان کے حوالے سے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دورہ پاکستان پر انتہائی پُرجوش ہیں ، ایک ایسے ملک میں کھیلنا بہت خاص ہے جہاں میں پیدا ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

24سال بعد دورہ پاکستان کیلیے آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

آسٹریلوی کپتان جیت کی خوشی میں مسلمان ساتھی کو نہیں بھولے

انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں میرا بہت لگاؤ ہے میرے خاندان کے بہت سارے لوگ پاکستان میں رہتے ہیں اس لئے وہاں جانا اور وہاں کھیلنا میرے لئے تو اہم ہے لیکن یہ آسٹریلیا کے لئے بھی اہم ہے کیونکہ آخری مرتبہ جب ہم نے پاکستان  کا دورہ کیا تھا یہ بہت پرانی بات ہوگئی ہے اس وقت مارک ٹیلر نے 334 اسکور کئے تھے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

انھوں نے بتایاکہ ان کے گھر مارچ میں دورہ پاکستان کےدوران دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے،، ٹیسٹ سیریز 25 مارچ کو ختم ہونے والی ہے لیکن امکان ہے کہ اگر بچہ توقع سے پہلے پیدا ہوا تو وہ پیدائش سے محروم رہ سکتے ہیں۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ میری بیوی سمجھدار ہے ہم دونوں نے اس حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ہے کہ اگر ٹیسٹ میچ کے دوران بچے کی پیدائش ہوتی ہے تو کیا ہوگا،  انھوں نے کہا کہ  وہ جانتی ہیں کہ مجھے کرکٹ بہت  پسند ہے، یہ میرے لیے بہت اہم ہے، وہ اس کی بہت حمایت کرتی ہیں، اور وہ جانتی ہیں کہ میں ہر طرح سے اس کی حمایت کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

متعلقہ تحاریر