بدنام زمانہ بکی مظہر مجید اب باکسر عامر خان کے مینیجر ہوں گے
پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان ہفتے کے روز مانچسٹر میں کیل بروک کے خلاف باکسنگ کا اہم میچ ہار گئے تھے۔
کھیل کی دنیا سے آنے والی خبروں کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بدنام زمانہ بکی مظہر مجید کو اپنا نیا مینیجر مقرر کردیا ہے۔
کرکٹ سے محبت کرنے والا ہر پاکستان بکی مظہر مجید کو اچھی طرح سے جانتا ہے۔ یہ وہ شخص ہے جس نے 2010 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اس کے اسٹار پلیئر کو اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پھنسایا تھا، جو سارے کے لیے شرمندگی کا باعث بنا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم باقاعدہ پی سی بی "ہال آف فیم” میں شامل
مذاق یا حقیقت ، کرس گیل نے کراچی کنگز کو بطور ہیڈکوچ خدمات پیش کردیں
بکی مظہر مجید نے اگست 2010 میں انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ کے دوران پاکستانی کرکٹرز کو بری طرح اپنے جال میں پھنسایا تھا۔ جن کھلاڑیوں کو اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا سامنا کرنا پڑا ان میں سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر شامل تھے، جنہیں بعد میں جرم ثابت ہونے پر جرمانے، جیل اور ہر قسم کی کرکٹ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
View this post on Instagram
میڈیا اطلاعات کے مطابق بدنام زمانہ بکی مظہر مجید ان دنوں برطانیہ میں اسپورٹس ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا ہیں تاہم اب بطور مینیجر باکسر عامر کے کھیل کے شیڈول کے انتظام سنبھالیں گے۔
View this post on Instagram
واضح رہےکہ پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان ہفتے کے روز مانچسٹر میں کیل بروک کے خلاف باکسنگ کا اہم میچ ہار گئے تھے۔ حریف باکسر کیل بروک نے عامر خان کو ناک آؤٹ کردیا۔ فائٹ ہارنے کے بعد باکسر عامر خان نے باکسنگ سے ریٹائر ہونے کا عندیہ دیا تھا۔
یہ عامر خان کا 40 واں پروفیشنل میچ تھا ، اس سے قبل انہوں نے 35 میچ جیتے اور صرف چار میں شکست کھائی تھی جبکہ 21 میچوں میں انہوں نے اپنے حریفوں کو ناک آؤٹ کیا۔