کیلاش کمار پاک فوج کے پہلے ہندو لیفٹیننٹ کرنل بن گئے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سندھ سے متحرک ہندو سماجی کارکن کپل دیو نے دعویٰ کیا ہے میجر کیلاش کمار ترقی پاکر پاک فوج کے پہلے لیفٹیننٹ کرنل بن گئے ہیں۔
کپل دیو نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ لیفٹیننٹ کرنل کیلاش کمار کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
سیکورٹی فورسز ک شمالی وزیرستان میں آپریشن، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
History in Making
Kelash Kumar becomes the first #Hindu officer to have been promoted as Lieutenant Colonel in #PakArmy.
Congratulations, Kelash!!! pic.twitter.com/U0o6uApTTP
— Kapil Dev (@KDSindhi) February 24, 2022
سینیٹ میں تھرپارکر سے پیپلزپارٹی کی نمائندگی کرنے والی ہندو رکن کرشنا کماری سمیت سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے لیفٹیننٹ کرنل کیلاش کمار کو مبارکباد دی ہے۔
#PakistanArmy #MyArmy #PakistanZindabad
— Krishna Kumari (@KeshooBai) February 25, 2022
ممکنہ طور پر پاک فوج کی میڈیکل کور سے تعلق رکھنے والے کیپٹن ڈاکٹر محمد شفیق نے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ صر ف کیلاش کمار ہی نہیں بلکہ ان کے ساتھ ایک اور ہندو افسر انیل کمار بھی ترقی پاکر لیفٹیننٹ کرنل بنے ہیں۔
Dear ….Kelash Along with Aneel kumar both Hindus and both are promoted as Lt Col today
— Muhammad Shafiq (@captdrms) February 24, 2022
اس پوسٹ پر ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا یہ آرمی چیف بن سکتے ہیں؟ اس پر خالد انور نامی صارف نے بتایا کہ ان کا تعلق میڈیکل کور سے لہٰذا وہ آرمی چیف نہیں بن سکتے۔
He’s in the medical corp, that’s why he won’t be the army chief.
— Khalid Anwar (@fanofpak) February 25, 2022









