سوات میں ‘گبین جبہ سنو اینڈ اسپورٹس فیسٹیول’ پوری آب و تاب سے جاری
فیسٹیول کے پہلے دن کے میچوں کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات اور میڈلز تقسیم کئے گئے جس کے مہمان خصوصی ریجنل سپورٹس افیسر کاشف علی تھے۔
سوات کے دوسرے بڑے سرمائی ایونٹ ‘گبین جبہ سنو اینڈ اسپورٹس فیسٹیول’ کا آغاز ہوگیا۔ ایونٹ تین روز تک جاری رہے گا۔
سوات کے حسین وادی گبین جبہ میں سنو اینڈ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے. فیسٹیول میں کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ فوڈ اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں اور میوزک کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پی ایس ایل کی ہر فرنچائز نے 90 کروڑ کمائے، رمیز راجہ
بابر اعظم کی اسپیشل چائلڈ منیب الباری کی حوصلہ افزائی
افتتاحی تقریب میں شاندار میوزک پرفارمنس کی گئی جس میں پشتو اور اردو گانوں پر مقامی نوجوانوں نے بھرپور پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
اسپورٹس ایونٹ میں تھرو بال، روایتی سکی، ماس وریسلنگ، کبڈی، آرچری اور ٹیکاوٹ بال کے مقابلے ہو رہے ہیں۔
اسپورٹس مقابلوں میں مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ صوبائی اور قومی سطح کے کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔
پہلے دن میچوں کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات اور میڈلز تقسیم کئے گئے جس کے مہمان خصوصی ریجنل سپورٹس افیسر کاشف علی تھے۔
فیسٹیول کا اختتام یکم مارچ کو ہوگا۔ فیسٹیول میں فیمیلیز خصوصاً خواتین اور بچوں کی تفریح کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے گبین جبہ فیسٹیول 25 فروری کو شیڈیول تھا جو شدید بارشوں اور برف باری کی وجہ سے تاخیر سے شروع کیا گیا۔









