پی ایس ایل کی ہر فرنچائز نے 90 کروڑ کمائے، رمیز راجہ

چیئرمین پی سی بی نے تمام اسپانسرز، کھلاڑیوں، فرنچائزز، طبی ٹیم، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں، مقامی اور عارضی انتظامیہ، مبصرین ، عملے کے ارکان اور زمینی عملے کا شکریہ ادا کیا جن کی وجہ پی ایس ایل کا ایونٹ کامیاب ہوا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے منافع میں 71 فیصد اضافہ ہوا ہے، ہر فرنچائز نے پہلی گیند سے قبل ہی 90 کروڑ روپے کما لیے جو پی ایس ایل کی تاریخ کی اب تک کی سب سے بڑی رقم ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن سیون میں اسپانسرشپ اور نشریاتی حقوق میں 200% اضافہ دیکھا گیا۔ اسپانسر شپ کیٹیگریز کو برانڈز پارٹنرشپ رائٹس کے ساتھ اپ گریڈ کیا گیا، پھر ان کو پھر دو قسموں میں تقسیم کیا گیا۔ اس کے علاوہ براڈکاسٹنگ اور لائیو اسٹریمنگ کے حقوق کی فروخت سے ریونیو میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور قلندرز پی ایس ایل جیتنے کے سب سے زیادہ حق دار کیوں تھے؟

یوکرین کیخلاف جارحیت، روس سے چیمپئینز لیگ کی میزبانی چھین لی گئی

حال ہی میں ختم ہونے والے پی ایس ایل سیزن سیون سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ "اس میں کوئی شک نہیں کہ پی ایس ایل سیون کو غیر معمولی کامیابی حاصل ہوئی ہے، اس کی بڑی وجہ کراچی اور لاہور میں شائقین کی گرم جوشی تھی جس نے اس پی ایس ایل کو کامیاب بنایا ۔ حیرت انگیز تو پر کرکٹ فیز نے جوش کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل انتظامیہ اپنا مکمل تعاون شو کیا۔

اگلے سال ایچ بی ایل پی ایس ایل کے لیے بڑے منصوبے

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ "پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے، میں ان تمام شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے نہ صرف HBL PSL 7 کی کامیابی میں اپنا اہم کردار ادا کیا بلکہ ہماری ہائی ڈیفینیشن پروڈکشن کے ذریعے پاکستان کو کرکٹ کے حوالے سے پرامن ملک ثابت کیا۔”

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ "میں اپنے سپانسرز، کھلاڑیوں، فرنچائزز، طبی ٹیم، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں، مقامی اور عارضی انتظامیہ، مبصرین ، عملے کے ارکان، اور زمینی عملے کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جن کی انتھک کوششوں کے ساتھ دنیا بھر میں لاکھوں شائقین کرکٹ نے پی ایس ایل کو ٹیلی ویژن پر دیکھا۔

اگلے منصوبوں کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ "ہمارا خواہش ہے کہ اگلے سال ہم اس لیگ کے میچز کو تمام فرنچائزز کے ہوم گراؤنڈ تک لے کر جائیں گے۔”

متعلقہ تحاریر