قصور کے محلہ محمود پورہ میں چھت سے گر کر نوجوان جاں بحق
تھانہ بی ڈویژن پولیس کا کہنا ہے ہم اس زاویے سے بھی تحقیقات کررہے ہیں کہیں یہ خودکشی کا کیس تو نہیں ہے۔
صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے تھانہ بی ڈویژن کی حدود محمود پورہ میں نوجوان چھت سے گلی میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کی حدود محمود پورہ میں چھت سے گر کر جاں بحق ہونے والے نوجوان لڑکے کے گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نیوز 360 کو موصول ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیے
شکارپور میں دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 7 افراد ہلاک
قندیل بلوچ کے قاتل کی بریت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
سی سی ٹی وی فوٹیج میں نوجوان لڑکے کو چھت سے گلی میں گرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق لڑکے کی شادی چند روز قبل ہوئی تھی ، خوشیوں بھرے گھر میں صف ماتم بچھ گیا ہے۔
تھانہ بی ڈویژن پولیس نے چھت سے گر کر جاں بحق ہونے والے لڑکے کی لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہماری تفتیش کا نکتہ نظر یہ ہے آیا کہ لڑکا چھت سے پاؤں پھسلنے کے نتیجے میں گرا ہے یا پھر کوئی اور وجہ ہے۔
تھانہ بی ڈویژن پولیس کا کہنا ہے ہم اس زاویے سے بھی تحقیقات کررہے ہیں کہیں یہ خودکشی کا کیس تو نہیں ہے۔ اس حوالے سے محلے داروں سے تفتیش کی جائے گی۔









