بے باک اداکارہ متھیرا خواتین کے حق میں بول پڑیں
خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اپنی انسٹا پوسٹ میں اداکارہ متھیرا نے کہا ہے اپنے حق کے لیے لڑیں اور ہمیشہ مضبوط رہیں۔
پاکستان کی معروف ماڈل ، اداکارہ اور میزبان متھیرا نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام شیئر کرکے اپنے مداحوں کو ایک مرتبہ پھر اپنی جانب متوجہ کرلیا ہے۔
ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اکثر متحرک رہنے والے اداکارہ نے خواتین کو عالمی دن کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ "ایک ٹوٹی ہوئی عورت سے زیادہ مضبوط کوئی عورت نہیں ہوسکتی جس نے اپنے آپ کو دوبارہ بنایا ہے۔”
یہ بھی پڑھیے
ثنا فخر نے سکس پیکس دکھاکر سب کو حیران کردیا
فلم ’عشرت: میڈ ان چائنا‘ کی تشہیر نہ کرنے پر صنم سعید سینما انتظامیہ سے ناخوش
بولڈ اداکارہ نے اپنی بےباک تصاویر شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ "میرا یہ پیغام ان تمام خواتین کے لیے جو اپنے حق کے لیے لڑتے ہوئے خود کو منوا رہی ہیں۔ ہمیشہ مضبوط رہیں یاد رکھیں جادو آپ کے اندر موجود ہے۔”
View this post on Instagram
قابل اعتراض مواد شیئر کرنے کے حوالے سے شہرت رکھنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ متھیرا نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک انتہائی نامناسب اور قابل اعتراض ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے ایک سیاہ رنگ کا لاکٹ پہنا ہوا تھا جس کا ڈیزائن مسیحی مذہبی علامت (crusade Sign) صلیب جیسا تھا۔
View this post on Instagram
چند روز قبل اداکارہ متھیرا نے اپنا ایک بے باک فوٹو شوٹ انسٹا گرام پر شیئر کیا تھا جس کے انسٹا گرا م پر وائرل ہو تے ہی صا رفین کا تبصروں کا ایک سیلاب آگیا تھا ،صا رفین اس پر اپنے اپنے خیالات کا اظہا ر کر رہے تھے ، بعض سوشل میڈیا صا رفین نے تو اد ا کا رہ کو مشورہ دیا ہے کہ جا کر بالی ووڈ جوا ئن کر لیں کیونکہ ان کو وہاں کھل کر کھیلنے کے اور بھی مو اقع ملیں گے۔
View this post on Instagram









