امریکہ کے معروف بینک گولڈمین ساشے نے روس میں کاروبار بند کردیا

ادارے نے فیصلہ کیا ہے کہ روس میں اپنی تمام کاروباری سرگرمیوں کو بند کیا جارہا ہے

امریکی وال سٹریٹ کے بینک اور دنیا کے بڑے مالیاتی ادارے گولڈ مین ساشے نے یوکرین پر روسی حملے کے نتیجے میں روس میں اپنی کاروباری سرگرمیوں کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

معروف امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیئے گئے ایک انٹر ویو میں گولڈ مین ساشے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یوکرین پر روسی جارحیت کے تناظر میں دنیا بھر سے عائد کردہ معاشی پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے  ادارے نے فیصلہ کیا ہے کہ روس میں اپنی تمام کاروباری سرگرمیوں کو بند کیا جارہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

آج روس کو نہیں روکا تو کل پورے یورپ میں جنگ ہوگی، یوکرینی خاتون اول

یوکرین پر حملے کے بعد روس کو ساڑھے 5 ہزار عالمی پابندیوں کا سامنا

روسی جارحیت کے باعث روس سے کاروی باری سرگرمیوں کو ختم کرنے کے فیصلے سے ماسکو  ایک بڑا معاشی دھچکا پہنچے گا پچھلے سال کے آخر تک، گولڈمین ساشے کے پاس روس کے لیے 650 ملین ڈالر کا کل قرضہ تھا جبکہ گزشتہ سال کے آخر تک روس میں اس کی کل مارکیٹ ایکسپوژر $414 ملین تھی۔

گولڈ مین ساشے کی جانب سے روس میں کاروباری سرگرمیاں معطل کرنے پر روسی وزیراطلاعات دیمیتری یپیسکوف نے کہا کہ مغربی  پابندیوں نے صورتحال کو بہت مشکل بنا دیا ہے اور ہمیں سنجیدگی سے سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور یورپی یونین کی  جانب سے روس پر معاشی پابندیاں مزید سخت کی جارہی ہیں وسی  مرکزی بینک کے بیرون ملک اثاثے منجمد کرنے سے لے کر خام تیل کی روسی برآمدات پر پابندی نے صورتحال کو گھمبیر کردیا ہے روس کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اس کے خلاف اقتصادی جنگ کا اعلان کر رکھا ہے جس کے توانائی کی منڈیوں اور عالمی معیشت کے لیے دور رس نتائج ہوں گے۔

متعلقہ تحاریر