پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز یوم پاکستان کے نام
23 مارچ کی مناسبت سے لاہور ٹیسٹ کے تیسرے روز میچ سے قبل چھوٹی سے تقریب منعقد کی گئی جس میں قومی ترانہ پڑھا گیا ، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ترانے کے احترام میں کھڑے ہوئے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز کا آغاز 23 مارچ کی مناسبت کیا گیا۔ کھیل کے آغاز سے قبل قومی ترانہ پڑھا گیا۔ آسٹریلیا نے کھیل کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 11 رنز بنا لیے اس سے قبل پاکستان کی ساری ٹیم 268 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسری میچ کے تیسرے دن کھیل کے آغاز سے قبل یوم پاکستان کی مناسبت سے قومی ترانہ گایا گیا، پاکستان اور آسٹریلیا کے کھلاڑی ترانے کے احترام میں کھڑے ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے
ورلڈ نمبر ایک ٹینس اسٹار ایشلی بارٹی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
کم عمر ترین اسنوکر چیمپیئن احسن رمضان نے کامیابی کا سہرا بہن کے سر باندھ دیا
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے یوم پاکستان کے موقع پر شائقین کرکٹ میں ڈھائی ہزار پرچم تقسیم کیے۔ خوشی کے اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وقار یونس کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔ ان سے پہلے ظہیر عباس ، فضل محمود ، وسیم اکرم اور جاوید میانداد بھی ہال آف فیم کا حصہ بن چکے ہیں۔
A hopeless review for the skipper. Well played!#BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/Fs3iXBEkrw
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 23, 2022
تیسرے روز پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز 90 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی تھی۔ عبداللہ شفیق اور اظہر علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور کو 170 پہنچایا۔ اس موقع پر عبداللہ شفیق آؤٹ ہوئے انہوں نے 81 رنز اسکور کیے۔
تیسری وکٹ 214 رنز پر گری جب اظہر علی آؤٹ ہوئے انہوں نے 208 کا سامنا کیا اور 78 رنز اسکور کیے۔
Starc gets another. Pakistan are all out for 268. #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/kF9ZNvvA26
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 23, 2022
چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فواد عالم تھی جنہوں نے 13 رنز اسکور کے۔ اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 248 تھا۔
اس کے بعد وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں اور ساری ٹیم 268 بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔
آسٹریلیا کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر کپتان پیٹ کمنز رہے جنہوں نے 56 رنز دے کر 5وکٹیں حاصل کیں ، مچل اسٹارک کے حصے میں چار وکٹیں آئیں انہوں نے 33 رنز اسکور دیئے۔ نیتھن لائن کو ایک وکٹ ملی۔
What a catch by the captain. @AzharAli_ has to go. #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/Kv5Wqludlp
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 23, 2022
اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 391 رنز بنائے تھے۔ عثمان خواجہ سب سے کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے 91 رنز اسکور کیے۔ کیمرون گرین 79 ، الیکس کیری 67 اور اسٹیو سمتھ 57 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب گیند باز نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی رہے جنہوں نے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نعمان علی اور ساجد خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
کھیل کے تیسرے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 11 رنز بنا لیے اس طرح ٹیم آسٹریلیا کو مجموعی طور پر پاکستان پر 134 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔









